Home / منی بجٹ اورنامعلوم ٹیلی فون کالز

منی بجٹ اورنامعلوم ٹیلی فون کالز

Shahid Khaqan Abbasi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت نےمنی بجٹ عجلت میں پاس کرایا،حکومتی اراکین کونامعلوم ٹیلی فون کالزکےذریعےبل کےحق میں ووٹ ڈالنےکیلئےکہاگیا۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےالزامات۔

شاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ ملک کوموجودہ مسائل سےنکالنےکیلئےسسٹم میں غیرآئینی مداخلت کاراستہ روکناہوگا۔ لیگی رہنمانےکہاکہ حکومت کوایسی کونسی مصیبت آن پڑی تھی کہ صرف چھ ماہ بعدہی وہ منی بجٹ لیکرآگئی اوراسےبھی ایوان میں بحث کرائےبغیرپاس کروایاگیا۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں بھی ارکان کی حکومتی پالیسیوں کےخلاف بےچینی کی ایک جھلک دکھائی دی۔

شاہدخاقان عباسی نےایک بارپھراس یقین کااظہارکیاکہ بےساکھیاں ہٹتےہی یہ حکومت دھڑام سےگرجائےگی۔ انہوں نےکہاکہ عوام کااعتماداس حکومت پرختم ہوچکاہے،اسےگرانےکیلئےہرآئینی راستہ اختیارکرناچاہیے۔

ایک دوسرےپروگرام میں بات کرتےہوئےاحسن اقبال کاکہناتھاکہ جلدیابدیرحکومت کی حلیف جماعتیں اپنےروئیےپرنظرثانی پرمجبورہونگی ورنہ انہیں عوامی غیض و غضب کاسامناکرناپڑےگا۔ انہوں نےکہاکہ جوبلوچستان میں ہوااس کی جھلک ہمیں جلدوفاق میں بھی دکھائی دےسکتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ایک ارب ڈالرکیلئےاسٹیٹ بنک کاسوداکردیاگیاہے۔ ہم نےدنیاکوبتادیاہےکہ ہماراایوان خودمختارنہیں،ہم عالمی مالیاتی اداروں کےکہنےپرفیصلےکرتےہیں۔ اس حکومت نےملک کواکنامک ہیمریج کاشکارکردیاہے۔ 23مارچ کواسلام آبادمیں تاریخی ریلی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …