Home / مادھوری کےنئےاپارٹمنٹ کاکرایہ ۔۔ آپ ہل جائیں گے

مادھوری کےنئےاپارٹمنٹ کاکرایہ ۔۔ آپ ہل جائیں گے

Madhuri New Apartment

ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر رام نینے نے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک نیا مکان لیز پر لیا ہے جس کا ماہانہ کرایہ جان کرشایدآپ کوچکرآجائیں۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کےانتہائی پوش علاقے ورلی میں قائم اپارٹمنٹ کی 29 ویں منزل پر مادھوری کے نئے فلیٹ سے شہر کا بہترین نظارہ کیاجاسکتاہےہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری اور نینے اپنے اس گھر کا ماہانہ کرایہ ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپے (یعنی 29 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ادا کریں گے۔

دوسری جانب اداکارہ کے نئے گھر کی ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر گھر کی تصاویر بھی اپ لوٖڈ کیں جب اسے تبدیل نہیں کیا گیا تھا اور کہا کہ میرا مقصد تھا کہ مادھوری اور ان کے شوہر کو جلد از جلد ان کا گھر تیار کرکے دیا جائے اور میں اس میں کامیاب رہی۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر نے مادھوری کا گھر 45 دن میں مکمل کیا جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Zarnish Khan about Firdous Jamal

فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارفردوس جمال ان دنوں ساتھی اداکاروں بارےاپنےمتنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی …