کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاچیف جسٹس کوخط – اہم سوالات اٹھادئیے

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاچیف جسٹس کوخط – اہم سوالات اٹھادئیے

Justice Qazi Faez Isa letter to CJP

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےسینئرترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےچیف جسٹس عمرعطابندیال کوخط لکھ کرکہاہےکہ صدارتی ریفرنس اورسپریم کورٹ بارکی پٹیشن کوایک ساتھ نہیں سناجاسکتا۔

نجی ٹی وی کےمطابق تین صفحات پرمشتمل اس خط میں کہاگیاہےکہ سپریم کورٹ بارکی پٹیشن اورصدارتی ریفرنس کی ایک ساتھ سماعت نہیں کی جاسکتی ۔

چیف جسٹس کومخاطب کرتےہوئےجسٹس فائزعیسیٰ نےکہاہےکہ سپریم کورٹ بارکی ہفتےکودی گئی درخواست میں ہی صدارتی ریفرنس سماعت کیلئےمقررکرنےکاحکم دیاگیا۔ جسٹس فائزعیسیٰ کےمطابق حیران ہوں کہ جوریفرنس ابھی دائرہی نہیں ہوااسےمقررکرنےکاعدالت حکم کیسےدےسکتی ہے؟

یہ بات قابل فہم ہےکہ بارکی درخواست آرٹیکل 183 تین کےتحت دائرہوئی اس پرعدالت حکم دےسکتی ہےتاہم درخواست کےساتھ ریفرنس کویکجاکرکےکیسےسناجاسکتاہے؟

خط میں لکھاہےکہ سپریم کورٹ بارکی درخواست آرٹیکل 184تین کےاختیارسماعت میں سنی جارہی ہےجبکہ صدارتی ریفرنس کوعدالت 186کی مشاورت کےاختیارسماعت کےتحت سنےگی ۔ اس طرح درخواست اورریفرنس عدالت عظمیٰ کاالگ الگ اختیارسماعت ہے۔

خط میں سوال اٹھایاگیاہےکہ ایک ہی بنچ دومختلف اختیارسماعت میں بیک وقت کیسےسماعت کرسکتاہے؟

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےاپنےخط میں صدارتی ریفرنس اوربارکی پٹیشن کی سماعت کیلئےتشکیل دئیےجانےوالےبنچ پربھی سوالات اٹھائےہیں ۔

خط میں کہاگیاہےکہ جوبنچ بنایاگیاہےاس میں چوتھے،آٹھویں اورتیرہویں نمبرکےفاضل ججزکوشامل کیاگیاہے، ایساکرکےآپ نےاپنےسابق چیف جسٹس صاحبان کی روایت سےپہلوتہی کی ہےبلکہ سابق چیف جسٹس صاحبان کی اہم ترین آئینی معاملات کی سماعت کیلئےسینئرترین ججزپرمشتمل بنچ بنانےکی روایت کوتوڑاہے۔

خط میں لکھاگیاہےکہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں۔ اس معاملےمیں اس طرح نہیں کیاجاناچاہیےتھا۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …