کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 10:12 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

Cricketer Usman Khwaja wife expecting second baby

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ دورہ پاکستان پرآنےوالےپاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے ہاں جلد دوسرےننھےمہمان کی آمد متوقع ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو کہ پاکستانی نژاد بھی ہیں ان دنوں دورہ پاکستان پرآئےہوئےہیں اوردور بیٹھی ان کی اہلیہ ریچل ان کی یاد میں اکثر تصاویر اور پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں وہ ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کرتی ہیں۔

اس مرتبہ بھی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں جبکہ اس خوشخبری کو انہوں نے اپنی تصویر میں ہاتھ کے اشارے سے بھی بیان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کی اہلیہ ریچل نے اسلام قبول کرنے کے بعد 2018 میں ان سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں جولائی 2020میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

پہلی بیٹی کا نام اس جوڑے نے عائشہ رکھا ہے جبکہ اس سے قبل 30 نومبر 2021 کو ریچل نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس اپریل میں ننھے مہمان کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …