Home / گلین میکسویل کی بھارتی گرل فرینڈسےشادی

گلین میکسویل کی بھارتی گرل فرینڈسےشادی

Glenn Maxwell ties the knot with Hindu Girl friend

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی اپنی ہندوگرل فرینڈسےہندووانہ رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغاز ہوگیا ہے۔ شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

گذشتہ دنوں جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی گرل فرینڈ کو نجی تقریب میں جیون بنایا تھا جبکہ اب ان کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کا آغازگزشتہ روزہوا۔

میکسویل کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ واضح رہےکہ انہوں نے اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔

گلین میکسویل کی بیوی کا تعلق بھارت کی تامل فیملی سے ہے جبکہ وہ میلبورون میں مقیم ہیں اور وہ پیشہ سے فارماسسٹ ہیں۔ میکسویل اور ونی رمن کی دوستی کو 2 سال سے زائد ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ سال ہی سوشل میڈیا پر منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …