Home / اداکاری کاروشن ستارہ بجھ گیا ۔۔

اداکاری کاروشن ستارہ بجھ گیا ۔۔

Drama artist Shakeel dies

ویب ڈیسک ۔۔ چھوٹی سکرین کےبڑےاداکارشکیل خالق حقیقی سےجاملے۔ان کی عمر85برس تھی۔ وہ کچھ عرصےسےعلیل اورکراچی کےنجی ہسپتال میں پچھلے4روزسےزیرعلاج تھے۔

پاکستان ٹیلی وژن کےسنہری دورمیں اپنی اداکاری کالوہامنوانےوالےشکیل کااصل نام یوسف کمال تھا۔ وہ ڈائیلاگ ڈلیوری میں اپنی مثال آپ تھے۔ ان کی اداکاری میں ایساجادوتھاکہ دیکھنےوالاان کےسحرمیں کھوجاتاتھا۔ شکیل احمدنےیوں تودرجنوں ڈراموں میں اداکاری کےجوہردکھائےلیکن آنگن ٹیڑھا، انا،انکل عرفی ، عروسہ ،انتظارفرمائیےاورزیرزبرپیش ان کےایسےڈرامےہیں جوایکٹنگ سیکھنےوالوں کیلئےکسی اکیڈمی سےکم نہیں۔

شکیل نےڈراموں کےساتھ ساتھ فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی لیکن جوشہرت انہیں ڈراموں سےملی وہ فلموں سےنہ مل سکی۔ تاہم ان کی عزت اورمرتبےمیں کوئی کمی نہ آئی۔ ان کی چندفلموں میں جوش،انتقام،ناخدا،بادل اوربجلی شامل ہیں۔

خاندانی ذرائع کےمطابق چندسال پہلےہونےوالےبائی پاس آپریشن کےبعدانہیں مختلف طبی مسائل نےآلیاتھا۔ شکیل احمدنےپسماندگان میں اہلیہ ، بیٹی اوربیٹاچھوڑےہیں۔

ان کی نمازجنازہ کل بعدنمازعصرکراچی میں اداکی جائےگی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےشکیل احمدکےانتقال پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

یہاں یہ کہنایقینی طورپرقرین انصاف ہوگاکہ شکیل احمدکےجانےسےاداکاری کی دنیامیں آنےوالاخلاکبھی پرنہیں ہوسکےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …