مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بالی وڈاداکارہ سونم کپورایک بارپھرمداحوں کواپنی لاجواب اداکاری سےاینٹرٹین کرنےآرہی ہیں۔ جولائی میں سونم کپورکی نئی کرائم تھرلرفلم "بلائنڈ”کاٹیزریوٹیوب پردیکھاتوسوچاکہ کیوں کہ اس حوالےسےکچھ لکھاجائے۔
ٹیزردیکھنےسےپتاچلتاہےکہ بلائنڈمیں سونم کپورنےایک اندھی لڑکی کارول اداکیاہےجوایک بدنام زمانہ سیریل کلرکوپکڑوانےکیلئےسردھڑکی بازی لگادیتی ہے۔ واضح رہےکہ فلم بلائنڈ2011میں بننےوالی کورین فلم بلائنڈہی کاری میک ہے۔
فلم کاٹیزردیکھ کررونگٹےکھڑےہوجاتےہیں کہ جب ہم دیکھتےہیں کہ ایک اندھی لڑکی ایک ایسی کیب میں سوارہوجاتی ہےجس کاڈرائیورایک خوفناک سیریل کلرہے۔ ٹیکسی میں سفرکےدوران اس اندھی لڑکی کوجلدہی احساس ہوجاتاہےکہ وہ کسی مصیبت میں پھنس چکی ہے۔
فلم میں سونم اس قاتل کوپکڑنےکیلئےپولیس کی مددکرتی ہےاورقاتل کاحلیہ سمجھانےکی کوشش کرتی ہے۔ اسی دوران قاتل اس اندھی لڑکی کوفون کرتاہےاوردھمکی دیتاہےکہ وہ ایساکرنےسےبازرہےلیکن جواب میں اندھی لڑکی اس پکڑوانےکےعزم کااظہارکرتی ہے۔
کیارمشاخان اوراحدرضامیرمیں کچھ چل رہاہے؟
فلم میں سونم کےعلاوہ پورب کوہلی ، ونےپاٹھک اورللت دوبےمرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ سکاٹ لینڈمیں کی گئی ہے۔ بلائنڈ7جولائی کوریلیزکی جارہی ہے۔ مداحوں نےطویل عرصےبعدسونم کی سلورسکرین پرواپسی کوخوش آئندقراردیاہے۔ سونم لیجنڈبالی وڈاداکارانیل کپورکی بیٹی ہیں۔