Home / کیارمشاخان اوراحدرضامیرمیں کچھ چل رہاہے؟

کیارمشاخان اوراحدرضامیرمیں کچھ چل رہاہے؟

ahad raza mir and ramsha khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اینٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں یوں توساتھ کام کرنےوالوں کےبیچ رومانس کاہوجاناکوئی بڑی بات نہیں لیکن کبھی کبھارایسابھی ہوتاہےکہ کچھ نہ ہوتےہوئےبھی بہت کچھ ہونےکی خبریں گردش کرنےلگتی ہیں۔

کچھ ایساہی معروف ڈرامہ آرٹسٹ رمشاخان کےساتھ ہواجن کےاداکاراحدرضامیرکےساتھ رومانس کی خبروں بارےسچ بولنےکیلئےخودرمشاخان کوسامنےآناپڑا۔

صنف آہن سٹاررمشاخان اورعہدوفاسٹاراحدرضامیرکےبارےمیں ان دنوں رومانس کی خبریں سوشل میڈیاپرتواترسےگردش کررہی ہیں۔ ڈرامہ ہم تم میں ایک ساتھ کام کرنےکےبعدتوسوشل میڈیاپردونوں کوایک دوسرےکےساتھ ایسےجوڑدیاگیاکہ جیسےواقعی دونوں کےبیچ میں کچھ نہ کچھ توہے۔ ان افواہوں کوہوااس بات سےبھی ملی کہ رمشاخان ان چندلوگوں میں سےہیں جنہیں انسٹاگرام پراحدرضامیرفالوکرتےہیں۔ اس کےعلاوہ دونوں میں ایک بات یہ بھی کامن ہےکہ وہ اپنی نجی زندگی کےبارےمیں بہت کم بات کرتےہیں۔

اپنےاوراحدرضامیرکےبارےمیں ڈیٹنگ کی افواہوں کی حقیقت بتانےکیلئےرمشاخان نےصحافی ملیحہ رحمان کےشومیں صاف صاف کہاکہ اس کےاوراحدکےدرمیان رومانس جیسی کوئی شےنہیں بلکہ وہ دونوں اچھےدوست ہیں اوربس۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …