Home / اےکی پسوڑی پائی اے ۔۔ شعیب اختر

اےکی پسوڑی پائی اے ۔۔ شعیب اختر

Indian version of Pasoori song

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےسابق فاسٹ بولرشعیب اخترنےپاکستان کےمعروف گانےپسوڑی کےبھارتی ورژن پرمزاحیہ اندازمیں طنزکرتےہوئےکہاکہ”اےکی پسوڑی پائی اے” ۔

شعیب اخترکی اس ٹویٹ کےبعدان کےفینزبھی میدان میں کودپڑےاورانہوں نےپسوڑی کےبھارتی ری میک کےبخئیےادھیڑکررکھ دئیے۔

واضح رہےکہ پاکستانی گانےپسوڑی کےانڈین ری میک "پسوڑی نو” کومعروف بھارتی سنگرارجیت سنگھ اورتلسی کمارنےگایاہے۔ پسوڑی کوبالی وڈفلم "ستیاپریم کی کتھا”نامی فلم کیلئےری پروڈیوس کیاگیاہے۔ اس فلم کےمرکزی کرداروں میں کارتک آریان اورکائیرہ ایڈوانی ہیں۔ دونوں اداکاروں نےپسوڑی کےبھارتی ورژن کی ویڈیوکویوٹیوب اوردیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارمزپربھی شئیرکیاہے۔

شعیب اخترکےکمنٹ کےبعدان کےایک مداح نےلکھا: ٹی سیریزکیلئےذلت کاایک اوردن ۔

ایک اورمداح نےلکھا: پاکستان کےپسوڑی کاپسوڑابنادیاانہوں نے۔

کسی اورنےلکھا: ٹی سیریزوالےبالی وڈکےسارےگانےخراب کرنےکےبعداب تمہارےپیچھےپڑگئے۔

اورکسی دل جلےنےلکھا: پسوڑی کابیڑہ غرق کردیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …