ویب ڈیسک ۔۔ ایک رپورٹ کےمطابق انگلش ویلزکرکٹ میں نسل پرستی ، جنسی تفریق ، سماجی مرتبہ اورنظریہ حکمرانی بڑےپیمانےپرپائےجاتےہیں۔
انڈیپینڈنٹ کمیشن فارایکویٹی ان کرکٹ نےدوسالہ تحقیقات کےبعداپنےنتائج پبلک کئےہیں ۔ کمیشن نے44سفارشات کی ہیں جن میں انگلش اینڈویلزکرکٹ بورڈکی جانب سےاپنی ناکامیوں پرپبلک اپالوجی بھی شامل ہے۔
واضح رہےکہ بلیک لائیوزمیٹرنامی تحریک کےبعدای سی بی نے2021میں اس رپورٹ کااعلان کیا۔ رپورٹ میں دئیےگئےحقائق کےثبوت دینےمیں خواتین ٹیم کی کپتان ہیتھرنائیٹ ، عظیم رفیق ، یارکشائرکےسابق کھلاڑی اورنسل پرستی کےبارےمیں وسل بلور اورانگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس شامل ہیں۔