ویب ڈیسک ۔۔ شدیدمعاشی مسائل سےنبردآزماپاکستان کیلئےبہت اچھی خبر۔ آئی ایم ایف سےسٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا،معاہدےکی منظوری آئی ایم ایف کاایگزیکٹوبورڈدےگا۔ ایگزیکٹوبورڈکااجلاس جولائی کےوسط میں ہوگا۔
تین ارب ڈالرکایہ سٹیڈبائی ارینجمنٹ کامعاہدہ ہےاورآئی ایم ایف کی جانب سےاس کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سےجاری اعلامئےمیں کہاگیاہےکہ اس معاہدےکےمعاملات ورچوئل مذاکرات کےذریعےطےکئےگئے۔
اعلامیےکےمطابق معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا اور پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤکو کم کرنے میں مدددےگا۔ اس کےعلاوہ سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی اورٹیکسزکی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی مدت آج ختم
واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ اس سےپہلےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں، آئی ایم ایف سےمعاہدہ آج متوقع ہے، سب کچھ فائنل کرلیا ہے۔