Home / لال سنگھ چڈھا:ٹریلراتناشاندارتوفلم کیاہوگی؟

لال سنگھ چڈھا:ٹریلراتناشاندارتوفلم کیاہوگی؟

Amir Khan's Lal Singh Chaddha trailer

ویب ڈیسک ۔۔ بالاخرعامرخان کےدیوانوں کاانتظارختم ہوااوربالی وڈکےمسٹرپرفیکشنسٹ کی آنےوالی فلم لال سنگھ چڈھاکاٹریلراتوارکوآئی پی ایل فائنل کےدوران ریلیزکردیاگیا۔ اتوارسےاب تک یہ ٹریلریوٹیوب پر40ملین ویوزکاہندسہ عبورکرچکاہے۔

ٹریلردیکھنےکےبعدجوکہانی ہمیں سمجھ آتی ہےوہ یہ ہےکہ لال سنگھ چڈھاایک اسپیشل یعنی معذوربچےکی کہانی ہےجس کی باہمت ماں اسےدنیاکےدوسرےنارمل بچوں جیسابناناچاہتی ہےاورپوری کوشش کرتی ہےتواس کابچہ اپنےذہن میں یہ بات بٹھالےکہ وہ دنیاکےکسی دوسرےبچےسےکم نہیں۔

فلم میں عامرخان کی ماں کاکردارمعروف اداکارہ موناسنگھ نےنبھایاہے۔ ایک ماں کےطورپرموناسنگھ کی لاجواب اداکاری نےٹریلردیکھنےوالوں کوجذباتی کردیا۔ موناسنگھ کی دل کوچھولینےوالی پرفارمنس کوٹریلرکامرکزی نقطہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگا۔

متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

اپنی ماں کےدئیےہوئےحوصلےسےہمت پاکرٹانگوں سےکمزوربچہ لال سنگھ ایک روزپیشہ وررنربن جاتاہےاورپھرایک روزوہ انڈین آرمی میں بھرتی ہوجاتاہے۔ اسی دوران ہمیں یہ بھی پتاچلتاہےکہ لال کواپنی بچپن کی کلاس فیلوومی سےمحبت ہوجاتی ہےلیکن اس کادل اس وقت ٹوٹ جاتاہےجب ومی اس کی محبت کاجواب محبت سےنہیں دیتی۔

لال سنگھ چڈھا2019کےبعدکرینہ کپورکی فلم انڈسٹری میں واپسی کااشارہ بھی کرتی ہے۔

کرینہ کپوربوڑھی کہنےوالوں پربرس پڑیں

ٹریلرکےآخر میں ہم لال کوسکھوں کی روایتی پگڑی اورداڑھی میں دیکھتےہیں۔ محبت، جذبات، ڈرامہ اور کامیڈی کےملےجلےٹچ کےساتھ توقع کی جارہی ہےکہ لال سنگھ چڈھا دیکھنےوالوں کےدل کوچھولےگی ۔

یہ فلم 11 اگست 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

واضح رہےکہ لال سنگھ چڈھا ٹام ہینکس کی مشہورعام بلاک بسٹرفلم فاریسٹ گمپ کاری میک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …