Home / گلیڈی ایٹرکےچاہنےوالےخوشی سےناچیں ۔۔

گلیڈی ایٹرکےچاہنےوالےخوشی سےناچیں ۔۔

Gladiator 2 is in the making

ویب ڈیسک ۔۔ سن 2000کی سپرڈوپرہٹ فلم گلیڈی ایٹرکےچاہنےوالوں کیلئےبہت ہی زبردست خبرہےجسےسننےکےبعدیقیناًوہ خوشی سےناچنےلگیں گے۔۔

جی ہاں ۔۔ وہ زبردست خبریہ ہےکہ شہرہ آفاق ہالی وڈمووی گلیڈی ایٹرکےڈائریکٹررڈلےسکاٹ اپنی فلم کاسیکوئل بنانےجارہےہیں اوراس سلسلےمیں ابتدائی کام انتہائی تیزی سےجاری ہے۔

رڈلےسکاٹ گلیڈی ایٹرکےسیکوئل کیلئےفلم "آفٹرسن”اور”نارمل پیپل”سےشہرت پانےوالےاداکارپال میسکل سےبات چیت جاری رکھےہوئےہیں۔ لیکن یہاں ہم اپنےپڑھنےوالوں پرواضح کرتےچلیں کہ پال میسکل گلیڈی کےسیکوئل میں رسل کروکاکردارادانہیں کرینگے،بلکہ خبرکےمطابق وہ گلیڈی ایٹرمیں ہیرو رسل کروسےمحبت کرنےوالی رومن ملکہ کےبیٹےلوکس کےروپ میں دکھائی دینگے۔

گلیڈی ایٹرکےسیکوئل کاسکرین پلےڈیوڈسکارپانےلکھاہےجبکہ اسےپیراماءونٹ پکچرزکےبینرتلےپروڈیوس کیاجائےگا۔ اس کےعلاوہ یونیورسل پکچرزاورڈریم ورکس اس فلم کےمعاون پروڈیوسرزمیں شامل ہونگے۔

پال میسکل کےبارےمیں آپ کوبتاتےچلیں کہ انہوں نےآفٹرسن اورنارمل پیپل میں اپنی لاجواب ادکاری سےدیکھنےوالوں کوبہت متاثرکیاتھا۔

یادرہےکہ ۲۰۰۰میں ریلیزہونےفلم گلیڈی ایٹرکاسحرآج بھی دیکھنےوالوں کےدل ودماغ پربرقرارہے۔ اس فلم کابیک گراونڈمیوزک آج تک دنیابھرمیں مختلف پراجیکٹس میں استعمال کیاجاتاہے۔

گلیڈی ایٹرمیں رسل کرواپنی اداکارانہ صلاحیت کےعروج پردکھائی دئیےاوراس فلم نےانہیں شہرت کی اس بلندی پرپہنچادیاجہاں سےآج تک کوئی انہیں نیچےگرانےمیں کامیاب نہیں ہوسکا۔

گلیڈی ایٹرایک وفاداراوربہادرجنگجوکی کہانی ہےجسےزندگی میں انتہائی کڑےامتحانوں سےگزرناپڑتاہے۔

ان سب باتوں کوسامنےرکھتےہوئےیقیناًیہ کہناغلط نہ ہوگاکہ گلیڈی ایٹرکاسکیوئل بھی اتناہی شاندارہوگاجتنی کہ ہم توقع کررہےہیں۔

گلیڈی ایٹرکےسکوئل کےبارےمیں ہم اپنےپڑھنےوالوں کواپ ڈیٹ کرتےرہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …