Home / تحریک انصاف اورپرویزالہیٰ الگ ہونےوالےہیں،واوڈا

تحریک انصاف اورپرویزالہیٰ الگ ہونےوالےہیں،واوڈا

faisal vawda interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےمنحرف رکن فیصل واوڈانےایک بارپھربڑی بڑی باتیں کی ہیں ۔ یہ باتیں سچ ہوتی ہیں نہیں اس بات کاپتابھی چل جائےگا۔ فی الحال ہم ان کےتازہ ترین بیان پربات کرتےہیں۔

معروف صحافی حامدمیرکےپروگرام کیپٹل ٹاک میں بڑاانکشاف کرتےہوئےفیصل واوڈانےدعویٰ کیاکہ انہیں پرویزالہیٰ اورتحریک انصاف کی راہیں جداہوتی نظرآرہی ہیں۔

فیصل واوڈانےالزام لگایاکہ لاہور میں 3ہزارارب کی چوری ہورہی ہےبلکہ تقریباً ہوگئی ہے گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ کیا گیا ہے۔اس منصوبے کا بزدار دورمیں آغاز ہوا۔حیران ہوں کہ عمران خان کو اس کی کیا بریفنگ دی گئی ہے۔میں اس منصوبے کےخلاف عدالت جاؤں گا، قانونی حساب سے عمران خان کی نا اہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے ۔ عمران خان کے اردگرد موجود سانپ اس خام خیالی میں ہیں کہ وہ عمران خان کو نا اہل کروا کروزیراعظم بن جائیں گے ایسا نہیں ہوگا۔پچیس تیس دن انتظار کریں پاکستان میں بہت کچھ ہوگا۔

واوڈاکےمطابق سیاستدانوں نےعقل سےکام لیاتواکتوبر میں الیکشن ہوجائے گاورنہ مجھے تو چھ مہینے سال آگے ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz Sharif suspends 8 PIMS senior officials on recommendations of the inquiry committee

سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر …