Home / پاکستانی عازمین حج کیلئےبڑی خوشخبری

پاکستانی عازمین حج کیلئےبڑی خوشخبری

hajj quota 2023 for Pakistan increased

ویب ڈیسک – حج 2023 کے لیے سعودی عرب نے پاکستان کےلئے حج کوٹہ کو دوگنا سے بڑھا کر 179,210 عازمین کردیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں سعودی حکومت نے پاکستان کا کوٹہ کوروناوباسےسے پہلے کی سطح پر بحال کر دیا ہے۔

سعودی عرب سالانہ حج معاہدے کے مطابق پاکستانی عازمین حج پر عمر کی حد بھی ختم کر دے گا۔ کسی بھی عمر کے عازمین کو حج پر آنے کی اجازت ہوگی۔

بینک اکاؤنٹ کی شرط

نرمی کے ساتھ ساتھ، سعودی حکومت نے اس سال پاکستانی عازمین کے لیے کچھ نئی پابندیاں متعارف کرائی ہیں جن میں تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹس کی لازمی موجودگی بھی شامل ہے۔

حجاج کے پاس بین الاقوامی معیارات کے مطابق مشین سے پڑھنے کے قابل پاسپورٹ بھی ہونا چاہیے اور ان کے پاس 26 دسمبر 2023 سے پہلے کی ایکسپائری ڈیٹ بھی ہونی چاہیے۔

وزارت حج و مذہبی امور کے مطابق فروری کے آخر تک حج درخواستیں طلب کیے جانے کا امکان ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، نے سعودی حکام سے حج کے لازمی اخراجات میں مزید کمی کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan admits mistake

حکومتیں توڑناغلطی تھی؛عمران خان پچھتانےلگے

ویب ڈیسک ۔۔ ایک حیرت انگیزخبرآپ سےشئیرکرنےجارہےہیں۔ خبریہ ہےکہ عمران خان نے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں حکومتوں …