ویب ڈیسک — پرتگال سےتعلق رکھنےوالےدنیاکےمہنگےترین فٹبالرکرسٹیانورونالڈوورلڈکپ جیتیں یاہاریں ۔۔ قسمت کی دیوی ان پرہمیشہ مہربان ہی رہتی ہے۔
جی ہاں ۔ ۔ سعودی عرب کےفٹبال کلپ النصرسےڈھائی سالہ معاہدےکےبعدسےرونالڈوسعودی دارلحکومت ریاض میں مقیم ہیں اوریہ کہناغلط نہ ہوگاکہ شاہوں کےملک میں رونالڈوبھی شاہانہ اندازمیں وقت گزاررہےہیں۔
عرب میڈیاکےتوسط سےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق سٹارفٹبالرریاض کے مہنگے ترین سیون سٹارہوٹل کنگڈم ٹاورکے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں اپنی گرل فرینڈاورچاربچوں کےہمراہ مقیم ہیں۔
پڑھنےوالےشایدیہ سن کردنگ رہ جائیں رونالڈجس سوئٹ میں مقیم ہیں اس کاماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرزیعنی (پاکستان روپوں میں7کروڑ) کےقریب بنتاہے۔
ہوٹل میں رونالڈواوران کی فیملی کیلئے ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے بہترین پکوان تیار کرکے دیئے جائیں گے جبکہ شیف خصوصی طورپربلوائےگئےہیں۔