Home / پرویزالہیٰ نےاعتمادکاووٹ لےلیا

پرویزالہیٰ نےاعتمادکاووٹ لےلیا

Pervez Elahi CM Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےاپوزیشن کےاعتراض اوراحتجاج کےدوران کسی نہ کسی طرح رات گئے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ حکومت کےمطابق انہیں 186ووٹ ملے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےپرویز الہٰی پراعتماد کے ووٹ پررائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کی۔ اجلاس کےدوران اسپیکرنےکھانے کا وقفہ کیا۔ وقفےکے بعد 11 جنوری کا اجلاس ختم کر کے اجلاس آج 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کیا گیا تھا، تاہم کچھ دیرکے وقفے کے بعد اجلاس اچانک دوبارہ شروع ہوگیا۔

اجلاس دوبارہ شروع ہوتےہی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔ جس کے بعد ووٹنگ کا عمل جاری رہا، حکومت کی گنتی کے مطابق پرویز الٰہی نے 186ووٹ کا گولڈن فیگر حاصل کرلیا۔

اس کےبعدپنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری دوپہر2بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔اسپیکر اعتماد کے ووٹ کے نتائج کی کاپی گورنر اور عدالت کو بھیجیں گے۔

ن لیگ کاعدالت جانےکااعلان

پنجاب اسمبلی سے باہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےرانا ثنااللہ نے کہا کہ اسپیکر نےآج ووٹنگ نہ کرانےکاکہاتھا۔اجلاس کی کی کارروائی آئین کے خلاف ہے۔ رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا۔ حکومت نےالیکش کے تقاضے پورے نہیں کیے ۔

راناثںااللہ کاکہناتھاکہ چوہدری پرویز الٰہی نے ناراض ارکان کو حلف دیا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ ان کےنمبرزکوکوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

رہنمان لیگ ملک احمد خان نے کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی رولز کو بلڈوز کیا ۔ ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہوتی تو یہ ایسا نہ کرتے۔ یہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے ۔

عطا تارڑبولےپولنگ ایجنٹ مقرر نہ کیا جانا بدنیتی ہے ،دھاندلی کرنے کیلئے پولنگ ایجنٹ مقرر نہیں کیے گئے۔ ہم عدالتی کارروائی میں ثابت کرینگے کہ ان کے پاس 186 ارکان نہیں تھے ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …