Home / بیٹیاں کےٹیزرنےناظرین کاجوش بڑھادیا

بیٹیاں کےٹیزرنےناظرین کاجوش بڑھادیا

Betiyaan Teaser released

ویب ڈیسک ۔۔ ورسٹائل پاکستانی اداکارہ وماڈل فاطمہ آفندی کنورکی آنے والے سیریل ‘بیٹیاں’ کےٹیزرنےمداحوں کوجوش کواوربھی دوبالاکردیاہے۔

منافق سےشہرت پانےوالی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر جا کر اسپیل بائنڈنگ آفیشل ٹیزر کی نقاب کشائی کی جس کے ساتھ کیپشن تھا "کمنگ سون” اوراس کے بعد ہارٹ ایموجی تھا۔

ٹیزر نے اپنی ریلیز کے چند ہی گھنٹوں کے اندر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی اور نیٹیزنز کی طرف سے ہزاروں لائکس اور تبصرے حاصل کیے اور آفندی سمیت دیگرکاسٹ کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا۔

55سیکنڈ کے اس ٹیزر میں ایک قابل فخر باپ کی دل چسپ کہانی کو دکھایا گیا ہے جسےاللہ نے پانچ خوبصورت بیٹیوں سے نوازا ہےجن میں فاطمہ ہمیں مرکزی کردارمیں دکھائی دیتی ہیں۔

ستاروں سے سجی کاسٹ میں تجربہ کار اداکار محمد احمد، فاطمہ آفندی، قدسیہ علی، ماہ نورحیدر، تانیہ حسین، ایمان علی اور بہت سے لوگ شامل ہیں۔

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیے جانے والے اس ڈرامے کوعاصمہ سیانی نے لکھا ہے جبکہ سیریل کی ہدایت کاری میثم نقوی نےدی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani actress Reema Khan appears on Geo News podcast with anchor Mubashira Hashmi, discussing her career and making a shocking revelation about slapping a co-star.

ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk نوےکی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری معروف اداکارہ …