Home / فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

Zarnish Khan about Firdous Jamal

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارفردوس جمال ان دنوں ساتھی اداکاروں بارےاپنےمتنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی زدمیں ہیں۔

اسی سلسلےمیں ڈراموں کی مشہوراداکارہ زرنش خان نےفردوس جمال کےحوالےسےایک حیران کن واقعہ سنایا۔

زرنش خان نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرلکھاہےکہ "فردوس جمال ہمیشہ مجھے لوگوں سے متعلق اپنے خیالات اور مسائل کے باعث حیران کر دیتے ہیں”۔

انہوں نے ماضی کا ایک قصہ شئیرکرتےہوئے”ہم ایک مرتبہ کسی ڈرامے میں کام کر رہے تھے اور میں نے احترام میں کہا اسلام علیکم فردوس انکل،آپ کیسےہیں؟”

زرنش کےبقول انہیں (فردوس جمال) کو یہ بات بری لگ گئی اورانہوں نے مجھے جواب دیاکہ بی بی میں شوبز میں اس لیے نہیں آیا کہ لوگ مجھے انکل بولیں۔ زرنش خان کاکہناتھاکہ فردوس جمال کےجواب سےمجھے حیرانی ہوئی اور میں نے کہا ٹھیک ہے فردوس صاحب۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تبصرہ کرتےہوئےکہا تھاہمایوں سعیدکی نہ آوازہے،نہ کرداراورنہ ہی کوئی باڈی لینگوئج ۔ وہ لوگوں کوبیوقوف بنارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

freddy 2022 review

فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

کہتےہیں مجرم ماں کےپیٹ سےپیدانہیں ہوتے ۔۔ حالات انہیں جنم دیتےہیں۔ بہت سےلوگ اس سےمتفق …