مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےلیجنڈاداکارفردوس جمال نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا۔ پاکستان کےمشہوراداکاروں کےبارےمیں متنازعہ بیان کےبعدسوشل میڈیاپرنئی بحث چھڑگئی۔
ایک نجی چینل کےمزاحیہ شومیں میزبان نےجب فردوس جمال سےپوچھاکہ وہ اداکاری میں فیصل قریشی کوکتنےنمبردیتےہیں توانہوں نےکہاکہ 4۔ فردوس جمال کےجواب میں سب کےقہقہےچھوٹ گئے۔
یہ سوال جب ان سےاعجازاسلم کےمتعلق پوچھاگیاکہ انکواداکاری میں کتنےنمبردینگےتوفردوس جمال نےانتہائی شان بےنیازی سےکہاکہ وہ بھی چارکےآس پاس ہی ہے۔
شومیں سب سےدلچسپ مقام اس وقت آیاجب اینکراحمدبٹ نےیہی سوال پاکستان کی فلموں اورڈراموں کےمشہوراداکارہمایوں سعیدکےمتعلق پوچھا۔
ہمایوں سعیدکےبارےمیں فردوس جمال کاکہناتھاکہ اس بےچارےکی نہ آوازہے،نہ کرداراورنہ ہی باڈی لینگوئج ۔ اس کوتوآپ رہنےہی دیں۔
سہیل احمدکےبارےمیں انہوں نےکہاکہ سہیل احمدکےدس میں سےدس نمبربنتےہیں بلکہ ان کوتودونمبراضافی دےدینےچاہئیں۔
واضح رہےکہ فردوس جمال اس سےپہلےبھی اسی قسم کےبیانات مشہوراداکارہ ماہرہ خان کےبارےمیں دےچکےہیں۔ ماہرہ کےبارےمیں انہوں نےکہاتھاکہ اسےاب ہیروئن نہیں نانی کےکردارکرنےچاہئیں۔