Home / اذان سمیع کوشنایاکاشوہربننےپرفخر

اذان سمیع کوشنایاکاشوہربننےپرفخر

Azaan Sami Khan Tribute to Shnaya Ahmed

ویب ڈیسک ۔۔ ہم ٹی وی کےڈرامےعشق لاسےاپنےٹیلیوژن کیرئیرکاآغازکرنےوالےاذان سمیع خان ڈرامےمیں اپنی بیوی کےقتل کےبعدحقیقی زندگی میں جذبات پرقابونہ رکھ سکےاورانسٹاگرام پراپنادل کھول کررکھ دیا۔

کہتےہیں کہ انہیں ڈرامےمیں شنایااحمدکےشوہرکاکرداراداکرنےپرفخرہے۔ عشق لامیں اذان کی اہلیہ کاکرداراداکارہ سجل علی نےاداکیاہےجوڈرامےمیں ایک بہادرصحافی کےروپ میں نظرآتی ہیں جومظلوموں کوانصاف دلانےکیلئےکسی حدتک بھی جانےسےگریزنہیں کرتی اوراسی لڑائی میں ایک روزنامعلوم افرادسجل علی یعنی شنایاجوگولیاں مارکرقتل کردیتےہیں۔

ڈرامےمیں شنایااحمدکےقتل کےوقت اذان موقع پرموجودہوتےہیں اوراپنی بیوی کوبچانےکی ہرممکن کوشش کرتےہیں لیکن قسمت نےساتھ نہ دیااورظالموں نےشنایااحمدکوشوہرکی آنکھوں کےسامنےسرعام قتل کردیا۔

ڈرامےکےاس جذباتی اوردکھ بھرےسین کےبعداذان احمدلگتاہےحقیقت میں بھی اپنےجذبات پرقابونہ رکھ سکےاورانسٹاگرام پرلکھاکہ انہیں عشق لامیں شنایااحمدجیسی بہادرخاتون کےشوہرکاکرداراداکرنےپرفخرہے۔

اذان سمیع خان نےشنایااحمدجیسا بولڈکردارٹی وی سکرین پرلانےکیلئےمومنہ دریداورقیصرحیات کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نےڈرامےکوخوبصورتی سےڈائریکٹ کرنےپرامین اقبال کابھی شکریہ اداکیا۔

واضح رہےکہ اذان سمیع خان زیبابختیاراورعدنان سمیع خان کےبیٹےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Dananeer Mobeen: No compromise on career, love won't come before success

محبت چھوڑدوں گی، کیرئیرنہیں: دنانیرمبین

Sunday, 10 May 2026 | Web Desk پاکستانی شوبزکی مقبول اداکارہ دنانیرمبین نےواضح کیاہےکہ چاہےمحبت …