Home / لیگی ارکان کی اہم شخصیت سےملاقات: نجمی سیٹھی کااہم انکشاف

لیگی ارکان کی اہم شخصیت سےملاقات: نجمی سیٹھی کااہم انکشاف

Najam Sethi analysis on 4 PMLN leaders meeting with establishment

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کے4رہنماءوں کی مبینہ طورپرڈیل کیلئےاہم شخصیات سےملاقات کےحوالےسےسینئرصحافی اوراینکرپرسن نجم سیٹھی کااہم انکشاف۔

نجی چینل 24نیوزپرنجم سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےنجمی سیٹھی نےدوٹوک الفاظ میں کہاکہ ڈیل کیلئے4ن لیگی ارکان کی اہم شخصیت سےملاقات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایازصادق کی کسی اہم شخصیت سےملاقات نہیں ہوئی ۔ اگرملاقات ہوئی بھی ہوگی تووہ درمیانےدرجےکےافسرسےہوئی ہوگی جوعام طورپرسیاسی لوگوں سےکسی ڈیل کیلئےنہیں بلکہ حالات حاظرہ کاجائزہ لینےکیلئےملتےہیں۔

ایازصادق کی ڈیوٹی اس وقت پارٹی کی جانب سےیہ لگائی گئی ہےکہ وہ جہانگیرترین سمیت تحریک انصاف کےان رہنماوں سےملاقاتیں کریں جوپارٹی چھوڑنےپرتیاربیٹھےہیں اوروہ تحریک عدم اعتمادکی صورت میں ن لیگ کاساتھ دینےپربھی تیارہیں لیکن بدلےمیں وہ کچھ چاہتےہیں۔

تحریک انصاف کےیہ چھپےہوئےباغی چاہتےہیں کہ ن لیگ حمایت کی صورت میں انہیں اگلےالیکشن میں ٹکٹ دے۔ اس قسم کی ملاقاتیں براہ راست نوازشریف یاشہبازشریف نہیں کرسکتے،اس لئےایازصادق کی یہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

نجم سیٹھی کےبقول پی ٹی آئی کےان ارکان سےفی الحال کوئی وعدہ نہیں کیاجارہاالبتہ ان سےوقت ضرور مانگاجارہاہےکہ وہ میاں صاحب سےبات کرکےبتائیں گے۔

ن لیگ کےگیم اوپن رکھی ہوئی ہے،جوملناچاہتاہے،وہ آکرمل سکتاہے۔ ن لیگ نےاپنےسارےدروازےکھلےرکھےہوئےہیں۔

راناثنااللہ کاتبصرہ

ن لیگ کے4ارکان کی اہم شخصیت سےملاقات کی خبرپرپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں تبصرہ کرتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ اپوزیشن کامشکل وقت توگزرچکاہے۔ کچھ عرصہ پہلےایساہوتاتوسمجھ میں آتا،اس وقت توحکومت کامشکل وقت شروع ہے۔ حکمران اپنےخوف کوچھپانےکیلئےاس قسم کاپراپیگنڈہ کررہےہیں۔

انہوں نےشہبازگل اورفوادچودھری کانام لئےبغیرکہاکہ جن لوگوں نےیہ الزامات لگائےہیں اگرہم نےان کی باتیں کرناشروع کردیں تویہ منہ چھپاتےپھریں گے۔ انہوں نےکہاکہ میاں نوازشریف یہ فیصلہ کرچکےہیں کہ کسی سےکوئی بات نہیں ہوگی ۔ ووٹ کوعزت دلوائےبغیرپاکستان آگےنہیں جاسکتا۔ صاف وشفاف الیکشن کےسواہماراکوئی مطالبہ نہیں۔

راناثنااللہ نےدعویٰ کیاکہ حکومتی اتحادی اڑنےکیلئےپرتول رہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …