کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / آسٹریلیانےپاکستان کوبڑاہدف قراردےدیا

آسٹریلیانےپاکستان کوبڑاہدف قراردےدیا

Australian team Pakistan tour

ویب ڈیسک ۔۔ پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنے دور کا آغازایشز سیریز کی زبردست فتح کے ساتھ کیا لیکن 28 سالہ کھلاڑی کویہ معلوم ہوناچاہیےکہ بہترین کھلاڑیوں میں اپنانام لکھوانےکیلئےانہیں بیرون ملک،خاص طور پربرصغیرمیں کامیابیاں حاصل کرناہوں گی۔

سیکس اسکینڈل پر ٹم پین کے مستعفی ہونے کے بعدٹیسٹ ٹیم کی قیادت کو سنبھالتے ہوئے، کمنز نے نہ صرف ایشزسیریزمیں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی 4-0 سے کامیابی کویقینی بنایابلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کے طور پر بھی اپنالوہامنوایا۔

دنیاکی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کودورہ پاکستان کےدوران مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔1998 کے بعد جنوبی ایشیائی ملک میں ان کا پہلا دورہ، مارچ میں تین ٹیسٹ کی سیریزسے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا پاکستان میں 3 مارچ سے شروع ہونے والی ایک ماہ طویل سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گا۔

ٹیسٹ میچز 3 سے 25 مارچ تک کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ وائٹ بال کے چاروں میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کمنزنےصحافیوں سےبات کرتےہوئےبتایاکہ یہ ان کااگلابڑا چیلنج ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ماضی کی مضبوط ٹیمیں نہ صرف ہوم گراونڈبلکہ بیرون ملک بھی فتوحات حاصل کرتی تھیں۔

انہوں نےکہاکہ ہمارے لیے ریڈار پر اگلاہدف پاکستان ہے، یہ بہت بڑاایونٹ ہونے والا ہے۔ ہمارے بہت سے نوجوان کھلاڑی بیرون ملک زیادہ نہیں کھیلے ۔ یہاں تک کہ پچھلے دو سالوں میں، مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے بیرون ملک کوئی ٹیسٹ کھیلا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اس سال کے آخر میں سری لنکا اور بھارت کا دورہ بھی کرنے والی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Cricketer Usman Khwaja wife expecting second baby

عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ دورہ پاکستان پرآنےوالےپاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے …