Home / علیزےشاہ کی فلائنگ کس ویڈیووائرل

علیزےشاہ کی فلائنگ کس ویڈیووائرل

Alizeh Shah flying kiss video

ویب ڈیسک – پاکستانی ٹیلی ویژن کی دلکش اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

علیزے شاہ کی تازہ ترین فلائنگ کس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

ویڈیو میں علیزےشاہ کو ایک شاندار سیاہ اسٹریپلس گاؤن پہنے، فلائنگ کس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزے شاہ کی یہ پہلی ویڈیو نہیں ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کیونکہ علیزےشاہ ماضی میں بھی اپنی مختلف متنازعہ ویڈیوز اور بولڈ فوٹو شوٹس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہیں ۔

حال ہی میں علیزےکو ان کی ایک ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ ایک کار میں دوستوں کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔

علیزے شاہ کے چند مشہور ڈراموں میں عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، تانابانا، دلدل اورحورپری شامل ہیں۔

علیزےشاہ نے عشق تماشا میں پلوشہ کے کردار کے لیے بہترین ٹیلی ویژن سینسیشن کا ہم ایوارڈ جیتا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے 3.7 ملین فالورز ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Zarnish Khan about Firdous Jamal

فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارفردوس جمال ان دنوں ساتھی اداکاروں بارےاپنےمتنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی …