ویب ڈیسک ۔۔ جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4,382 بلین روپے کا خالص ریونیو اکٹھا کیا ہے، جو اس کے 247 بلین روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 3,394 بلین روپے کی وصولی کے مقابلے میں تقریباً 29.1 فیصد اضافہ ہے۔
رواں مالی سال 2021-22 کے جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے لیے ایف بی آر کے عارضی محصولات کی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2022 کے لیے خالص وصولی 575 ارب روپے تھی، جو مارچ 2021 میں جمع کیے گئے477 ارب روپے کے مقابلے میں 20.5 فیصد زیادہ ہے۔
مجموعی وصولی جولائی 2020 سے مارچ 2021 میں 3,577 بلین روپے سے بڑھ کر رواں مالی سال جولائی 2021 سے مارچ 2022 میں 4,611بلین روپے ہوگئی، جو 28.9 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح مارچ 2022 میں ادا کیے گئے ریفنڈز کی تعداد 31.9 بلین روپے تھی، جبکہ مارچ 2021 میں یہ 26.3 بلین روپے تھی، جو 21.3 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران 229 بلین روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے، جو کہ گزشتہ سال ادا کیے گئے 183 ارب روپے کے مقابلے میں 25.0 فیصد زیادہ ہے۔
حکومت کی جانب سے عام آدمی کو مختلف ضروری اشیاء پر ٹیکس میں بڑے پیمانے پر ریلیف دینے کے باوجود، محصولات کی وصولی میں بے مثال اور مسلسل ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی اوایل کی تمام مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو صفر کر دیا گیا ہے جس کےباعث مارچ 2022میں 45 ارب روپےکابوجھ برداشت کرناپڑا۔
کھادوں، کیڑے مار ادویات، ٹریکٹروں، گاڑیوں، اور تیل اور گھی پر فراہم کردہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے محصولاتی اثرات 18ارب روپےماہانہ ہیں۔ اسی طرح دواسازی کی مصنوعات پر زیرو ریٹنگ کی وجہ سے ایف بی آر کی لاگت مارچ 2022 کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 10ارب ہے۔ نتیجتاًان امدادی اقدامات سے محصولات کی وصولی میں مارچ 2022 کےدوران تقریباً 73 بلین روپےہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ ایف بی آر نے پالیسی اور آپریشنل دونوں سطحوں پر ڈیجیٹائزیشن، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے ذریعے ریونیو کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے مقصد سے متعدد تخلیقی اقدامات متعارف کرائےہیں۔
ریونیو کی وصولی میں صحت مند اور مستحکم نمو کے علاوہ کاروبار کرنے میں آسانی ایف بی آرکی جاری کی گئی نئی پالیسی کا حتمی نتیجہ ہے۔
اس سے نہ صرف ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کے خسارے کو کم کرنے کے عمل میں تیزی آئی ہے بلکہ کاروباری برادری کے لیے انتہائی ضروری کیپٹل لیکویڈیٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔