کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ابھیشیک بچن نےصحافی کوڈانٹ پلادی

ابھیشیک بچن نےصحافی کوڈانٹ پلادی

Abhishek Bachan upcoming movie Dasvi

ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنی آنے والی فلم "دسوی” کو ناکام کہنےپرصحافی پربرس پڑے۔۔

ابھیشیک بچن اداکارہ یامی گوتم اور نمرت کور کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم "دسوی” کی زورو شور سے تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ اور اسی سلسلے میں یہ تینوں اداکار مختلف ایوینٹس میں شرکت کررہے ہیں۔

پیر کے روز ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی جس میں تینوں اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد جب تمام اداکار واپس جانے لگے تو صحافیوں نے ابھیشیک بچن کو گھیر لیا اور ان سے تصویر کے لیے پوز دینے کی فرمائش کرنے لگے۔
تاہم ابھیشیک بچن صحافیوں کی فرمائش کواگنور کرتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھ گئے۔ اسی دوران ایک صحافی نےابھیشک کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ ایسا نہ کریں ورنہ آپ کی فلم”دسوی”ناکام ہوجائے گی۔

صحافی کی اس بات پر ابھیشیک بچن کوغصہ آگیااوروہ وہیں رکےاورسخت برہمی کےاندازمیں صحافی کا نام لیتے ہوئے کہا”منوج ایسا بولتے ہیں؟”۔ ابھیشیک بچن کی اس بات پر صحافی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے ابھیشیک سے معافی مانگی۔ ابھیشیک بچن اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی فلم”دسوی” 7 اپریل کو جیو سینمااور نیٹ فلیکس اسٹریمنگ سائٹ پر ریلیز جائے گی۔ فلم میں ابھیشیک کے ہمراہ اداکارہ یامی گوتم اور نمرت کور بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Hadiqa Kiyani Boohay Barian theft

حدیقہ کیانی کابوہےباریاں چوری ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی سنگراوراداکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی چوری پرسخت …