Home / سعودی خواتین کوپبلک مقامات پرسگریٹ پینےکی اجازت

سعودی خواتین کوپبلک مقامات پرسگریٹ پینےکی اجازت

Saudi Women

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں خواتین کوڈرائیونگ کرنے،ریسٹورنٹس میں اکیلےجانےکےبعداب وہاں کی حکومت نےخواتین سے متعلق حقوق میں مزید نرمی کرتےہوئےانہیں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت بھی دےدی ہے۔

سعودی عرب میں حالیہ کچھ مہینوں کے دوران خواتین کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کے بہت زیادہ واقعات دیکھنےمیں آرہےتھے،جس کےبعدحکومت نےاسےباقاعدہ قانونی شکل دینےکافیصلہ کیاہے۔

ریاض میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والی سعودی دوشیزہ جوسگریٹ بھی پیتی ہیں کہتی ہیں کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی حال ہی میں خواتین کو ملنے والی آزادی پر عمل کا ایک حصہ ہے، میں خوش ہوں کہ اب میں بغیرکسی خوف کے سگریٹ نوشی کر سکتی ہوں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کے ساتھ، اکیلے اسٹیڈیم جانے اور کنسرٹ دیکھنے کی بھی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ سعودی خواتین بغیر کسی مرد فیملی ممبر کی اجازت کے پاسپورٹ بھی رکھ سکتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Tik Tok future in USA

ٹک ٹاک کاکیابنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی کانگرس سےٹک ٹاک پرپابندی عائدکرنےیااسےکسی امریکی شہری کوفروخت کرنےکےبل پرصدربائیڈن نےدستخط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے