پاکستان

خواجہ آصف کےبیان پرافغان حکومت کاسخت جواب

Khwaja Asif BBC interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کےاس بیان پرکہ آپریشن عزم استحکام کےتحت ضرورت پڑنےپرافغانستان کےاندربھی ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے،افغان وزارت دفاع کاسخت ردعمل سامنےآگیا۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرجاری پالیسی بیان میں افغان وزارت دفاع نےکہاہےکہ پاکستانی وزیر کا افغانستان کی قومی خودمختاری کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق بیان ایک غیر دانشمندانہ عمل ہے جو بد اعتمادی پیدا کرسکتا ہے اور یہ کسی کے حق میں نہیں ہوگی۔ اپنےبیان میں افغان وزارت دفاع نےپاکستانی قیادت کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ کسی کوبھی حساس معاملات پرغیرسنجیدہ بیانات دینےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب دوحہ میں …

مزید پڑھیں »

فوادچودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی مشکل

Fawad Ch return to PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما حامد خان نے فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کر دی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نےکہاپی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے ایک اور پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی۔ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل اس میں شامل ہو گئے۔ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہامشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ …

مزید پڑھیں »

عمرایوب کااستعفیٰ،وجہ بھی بتادی

Umer Ayub presser

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل عمرایوب نےپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نےپارٹی کےمرکزی فنانس بورڈکےچیئرمین کاعہدہ بھی چھوڑدیاہے۔ عمرایوب نےاپنےمستعفی ہونےکاخط ٹویٹ بھی کردیاجس میں انہوں نےاس اہم عہدےکیلئےاعتمادکرنےپربانی پی ٹی آئی عمران خان کاشکریہ اداکیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےپارٹی کےساتھیوں سےبھی تعاون کرنےپراظہارتشکرکیا۔ استعفےکی وجوہات بیان کرتےہوئےعمرایوب نےلکھاکہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بھی ہوں ، ایک وقت پردواہم عہدوں سےانصاف کرناممکن نہیں تھا،اس لئےایک عہدہ چھوڑرہاہوں ۔ عمرایوب کاکہناتھاپارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیاجائے، سیکریٹری جنرل اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے …

مزید پڑھیں »

عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

imran khan free from jail

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےعمران خان کی رہائی سےمتعلق بڑاانکشاف کردیا۔ کہتےہیں ممکن ہےوہ 27جون کوجیل سےباہرآجائیں لیکن ہم چاہتےہیں وہ ابھی سرکاری مہمان ہی بنےرہیں کیونکہ یہی ملک کیلئےبہترہے۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاعمران خان کےجیل سےباہرآنےسےکوئی قیامت نہیں آجائےگی ۔ ان کاایجنڈاصرف انتشاراورافراتفری پھیلاناہے۔ اےآروائی نیوزپرکاشف عباسی کےپروگرام آف دی ریکارڈمیں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاعمران خان کےخلاف کوئی نیاکیس بن بھی سکتاہےاورڈھونڈابھی جاسکتاہے۔ بانی پی ٹی آئی نےہرقیمت پرافراتفری پھیلانی ہےتوہمارارویہ بھی ایساہی رہےگا۔ تحریک عدم اعتمادسےمتعلق پی ڈی ایم میں اختلاف تھا،پیپلزپارٹی چاہتی تھی عدم اعتمادپیش کی جائےجبکہ جےیوآئی اورن لیگ کاموقف تھااسٹیبلشمنٹ کےنیوٹرل ہونےتک …

مزید پڑھیں »

بلاول نےحکومت سےبڑامطالبہ کردیا

Bilawal support for Govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےنیب کےخاتمےکامطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکہانیب سیاستدانوں کوبدنام کرنےوالاسیاسی انجیئرنگ کاادارہ ہے۔ بلاول بھٹونےتحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ نیب کےسب سےبڑےحامی بھی آج اس ادارےکےخاتمےکی حمایت کریں گے۔ انہوں نےآپریشن عزم استحکام کوشروع کرنےکےفیصلےکوبھی سراہا۔ بلاول بھٹونےحکومت کےساتھ مل کرمعاشی مشکلات کےخاتمےکیلئےکوششوں کاساتھ دینےکااعلان بھی کیا۔ انہوں نےکہابجٹ کےبہتراثرات کیلئےمعاشی فیصلوں کی سیاسی حمایت بہت ضروری ہے۔ انہوں نےکہاہم ایک دوسرےسےسیاسی اختلاف کریں گےلیکن کسی کوجیل نہیں بھیجیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےمنصوبوں کونیب کی مداخلت سےآزادکیاجائے۔ بلاول بھٹوکاکہناتھامعیشت اورنیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مزید پڑھیں »

نوازشریف کاسیاست سےمتعلق بڑافیصلہ

nawaz sharif in active politics

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورن لیگ کےصدرنوازشریف ایک بارپھرسےسیاست میں متحرک کرداراداکرتےنظرآئیں گے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق رائیونڈلاہور میں نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ یہ ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی اورذرائع کےمطابق نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےنواز شریف مسلم لیگ ن کوعوامی سطح پرمزیدمضبوط بنانےاورسیاسی ماحول میں بہتری لانےکیلئےفعال کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں »

کیاسنی اتحادکومخصوص نشستیں ملیں گی؟

sunni ittehad council case in SC

ویب ڈیسک ۔۔ سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں دینےکےکیس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاہم ریمارکس ۔ کہاتحریک انصاف سیاسی جماعت ہےتواس کےارکان نےسنی اتحادکونسل کوکیوں جوائن کیا؟ اگریہ لوگ تحریک انصاف میں رہتےتوآج کوئی مسئلہ ہی نہ ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہا پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان بطوروزیراعظم الیکشن کمیشن پر اثراندازہوتےرہے۔ یادکریں کہ عام انتخابات کی تاریخ بھی ہم نےدی لیکن پی ٹی آئی نےالیکشن رکوانےکی کوشش کی۔ کیاپی ٹی آئی کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کروانےکیلئےہم نےکہاتھا؟ الیکشن کمیشن منت سماجت کرتارہاکہ انٹراپارٹی الیکشن کروالیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی …

مزید پڑھیں »

باجوہ،فیض نےٹی ٹی پی سےمعاملات طےکئے:خواجہ آصف

Khawaja Asif on TTP terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں پانچ سےچھ ہزارٹی ٹی پی دہشت گردپی ٹی آئی دورحکومت میں پاکستان لائےگئے،انہیں عام معافی دےکریہاں بسایاگیا،ٹی ٹی پی سےسارےمعاملات جنرل باجوہ اورجنرل فیض نےطےکئے،ہمیں بس سرسری سابریف کیا۔ جیونیوزسےبات کرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکہ دونوں نےحالات کی ایسی منظرکشی کی جیسےسب ٹھیک ہواورسوات میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس بریفنگ میں سیاستدانوں نےسوال اٹھائے،سب سےزیادہ علی وزیراورمحسن داوڑنےفیصلےپرتنقیدکی لیکن انہیں بولنےنہیں دیاگیا۔ خواجہ آصف نےکہاجنرل ضیااورجنرل مشرف نےجوجنگ لڑی وہ اپنےاپنےاقتدارکوطول دینےکیلئےلڑی۔ جنرل ضیانےمذہب،سوشل سٹرکچراورمعاشرےکوبہت نقصان پہنچایا۔ ہم نےپیسےلےکرافغان جنگ میں حصہ لیا۔آخرکب تک ہمارےجوان ہماری غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتےرہیں گے؟ …

مزید پڑھیں »

پاکستانی خواتین ملٹری آفیسرزکااعزاز

Pakistani women military officers

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی و عسکری امور کے بیورو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دہائی کے دوران امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افسران کی تعداد میں 150 فیصداضافہ ہواہے۔ 2013سےانٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والی پاکستانی خواتین فوجی اہلکاروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے اسپانسر شدہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی ملٹری اسٹوڈنٹس کو امریکی فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں شرکت کے لیے مالی اعانت فراہم کرکے شراکت دار ممالک کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مضبوط کرنا …

مزید پڑھیں »

سوات واقعہ سےجڑی دوکہانیاں

swat mob lynching incident

ویب ڈیسک ۔۔ کیاآپ جانتےہیں کہ سوات میں عیدالاضحیٰ کےایک روزبعدتوہین مذہب کےجرم میں ایک شخص کی ہجوم کےہاتھوں ہلاکت کےپیچھےکی دوکہانیاں کیاہیں؟ عجیب بات ہےکہ سوات پولیس خوفناک واقعہ کودو روزگزرجانےکےبعدبھی مرنےوالےشخص کی جانب سےقرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کےثبوت تلاش کررہی ہے۔ سلیمان نامی یہ شخص جوسیالکوٹ سےسوات آیاتھا،اسےمشتعل ہجوم نےانتہائی وحشیانہ تشددکانشانہ بنانےکےبعدزندہ جلادیاتھا۔ اس لرزہ خیزواقعہ سےجڑی دومختلف کہانیاں سامنےآرہی ہےلیکن سچ کیاہے،اس کاسامنےآناابھی باقی ہے۔ ایک کہانی کےمطابق جس ہوٹل میں سلیمان رہائش پزیرتھااسی ہوٹل میں رہنے والے کچھ لوگوں نے ہوٹل انتظامیہ سے شکایت کی کہ سلیمان احمد نے قرآن پاک کے اوراق جلائے …

مزید پڑھیں »