Home / باجوہ،فیض نےٹی ٹی پی سےمعاملات طےکئے:خواجہ آصف

باجوہ،فیض نےٹی ٹی پی سےمعاملات طےکئے:خواجہ آصف

Khawaja Asif on TTP terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں پانچ سےچھ ہزارٹی ٹی پی دہشت گردپی ٹی آئی دورحکومت میں پاکستان لائےگئے،انہیں عام معافی دےکریہاں بسایاگیا،ٹی ٹی پی سےسارےمعاملات جنرل باجوہ اورجنرل فیض نےطےکئے،ہمیں بس سرسری سابریف کیا۔

جیونیوزسےبات کرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکہ دونوں نےحالات کی ایسی منظرکشی کی جیسےسب ٹھیک ہواورسوات میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس بریفنگ میں سیاستدانوں نےسوال اٹھائے،سب سےزیادہ علی وزیراورمحسن داوڑنےفیصلےپرتنقیدکی لیکن انہیں بولنےنہیں دیاگیا۔

خواجہ آصف نےکہاجنرل ضیااورجنرل مشرف نےجوجنگ لڑی وہ اپنےاپنےاقتدارکوطول دینےکیلئےلڑی۔ جنرل ضیانےمذہب،سوشل سٹرکچراورمعاشرےکوبہت نقصان پہنچایا۔ ہم نےپیسےلےکرافغان جنگ میں حصہ لیا۔آخرکب تک ہمارےجوان ہماری غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتےرہیں گے؟

وزیردفاع نےمزیدکہاکہ ہم نےاسمبلی میں اقلیتوں کےساتھ ہونےوالےغلط سلوک کےخلاف قراردادپیش کی جس کی پی ٹی آئی نےمخالفت کی ۔ یہاں لوگ ذاتی رنجش میں بھی توہین مذہب کاالزام لگادیتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …