پاکستان

براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اورگیدڑوں کاشور

Justice Azmat Saeed

ویب ڈیسک ۔۔ نیب کے سوا کسی متعلقہ حکومتی ادارے نے کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔ بیوروکریسی نےبراڈشیٹ کیس کاریکارڈغائب کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ یہ انکشاف براڈشیٹ کی کیس کی تحقیقات کرنےوالےجسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں کام کرنےوالےیک رکنی کمیشن نےاپنی رپورٹ میں کیاہے۔ جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدشیخ نےاپنی مکمل رپورٹ حکومت کےحوالےکردی ہےاورآج ہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں اس رپورٹ کےمندرجات پرغورکیاگیا۔ وفاقی کابینہ نےاس رپورٹ کوعام کرنےکی منظوری دی جس کےبعدبراڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ کوپبلک کردیاگیا۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اس رپورٹ میں کمیشن کےسربراہ عظمت سعیدنےکچھ بہت ہی حیرت انگیزاوردلچسپ انکشافات کئےہیں اوربہت سی باتیں انہوں نےکھل کرکرنےکی بجائےاشاروں میں کی …

مزید پڑھیں »

این اے75ڈسکہ : بات الیکشن سےآگےنکل گئی

Ahsan Iqbal PML-N

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےاین اے75ڈسکہ میں نئےسرےسےپولنگ کافیصلہ برقرارنہ رکھااورصرف بیس پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ کافیصلہ دیاتواس کامطلب الیکشن چوری کرنےوالوں کوبیل آءوٹ پیکیج دیناہوگا۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کےرہنمااحسن اقبال نےشاہدخاقان عباسی اورمریم اورنگزیب کےہمراہ اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔ احسن اقبال نےکہاکہ یہ پہلی مرتبہ ہواہےکہ کسی حکومت کی جانب سےمنظم دھاندلی کی سازش پکڑی گئی ہے۔ عوام کےووٹوں پرڈاکہ مارنےکی کوشش کی گئی ۔ نجانےحکومت ڈسکہ کےالیکشن پرکس کس طرح اثراندازہوئی ۔ امیدکرتےہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کےحلقےمیں دوبارہ الیکشن کےفیصلےکواپ ہولڈکرےگی ۔ اس موقع پرمیڈیاسےخطاب کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی بولےکہ این اے75ڈسکہ کےضمنی الیکشن میں …

مزید پڑھیں »

ملک بھرمیں شادیوں سمیت تمام اجتماعات پرپابندی

NCOC meeting

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹریعنی این سی او سی نےکوروناکیسزمیں خطرناک اضافےکےبعدملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں سمیت ہرقسم کےمذہبی وغیرمذہبی اجتماعات اورتقریبات پرفوری طور پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔ این سی او سی کےآج ہونےوالےاجلاس کےبعدجاری اعلامیے میں بتایا گیا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیےکےمطابق جن علاقوں میں کوروناپھیل رہاہےوہاں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن لگایاجائےگااوراین سی او سی صوبوں کو کورونا پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی جس کےبعدصوبےاپنےحالات کودیکھتےہوئےپابندی لگا سکتے ہیں۔ این سی او سی اعلامیے میں کہا …

مزید پڑھیں »

سیدیوسف رضاگیلانی کی درخواست مسترد

Yousaf Raza Gillani

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن کےحوالےدائرسیدیوسف رضاگیلانی کی درخواست مستردکردی ۔ اس درخواست پرعدالت میں صرف ایک ہی سماعت ہوئی جس میں یوسف رضاگیلانی کےوکیل فاروق نائیک سےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےپوچھاکہ کیاآپکےموکل کی درخواست یہ ہےکہ انہیں غلط طریقےسےسینیٹ چیئرمین بننےسےروکاگیاہے؟ انہوں نےمزیداستفسارکیاکہ کیاپارلیمانی پروسیڈنگ کوآئینی تحفظ حاصل نہیں ؟ اس پرفاروق نائیک بولےکہ ہم الیکشن کےپروسیجرکوچیلنج نہیں کررہےبلکہ میں بیلیٹ پیپرپرمہرلگانےکوچیلنج کررہاہوں ۔ میرےموکل کےسات ووٹ غط طورپرمستردکئےگئے۔ عدالت نےابتدائی سماعت کےبعدفیصلہ محفوظ کرلیاجوکچھ گھنٹوں بعدسنادیاگیا۔ چھ صفحات پرمشتمل فیصلےمیں عدالت نےلکھاکہ یہ عدالت پارلیمان کےحوالےسےبہت محتاط ہےاورپارلیمان پرتنقیدسےخودکودوررکھتی ہے۔ چیف جسٹس نےفاروق نائیک سےیہ …

مزید پڑھیں »

زرداری نےکہاوہ کمزورآدمی ہیں ، راناثنااللہ

Rana Sanaullah Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نےآج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں اینکرسےبات کرتےہوئےبتایاکہ پی ڈی ایم کےاجلاس کےدوران آصف زرداری نےاچانک پینترابدلااورکہاکہ وہ کمزورآدمی ہے،اسٹیبلشمنٹ سےنہیں لڑسکتے۔ راناثنااللہ کےمطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری نےتقریباً ایک گھنٹہ تقریرکی لیکن تقریرشروع ہوئےابھی کچھ منٹ ہی گزرےتھےکہ کسی نےآکربتایاکہ زرداری صاحب کی تقریرکےحصےمیڈیاپرچلائےجارہےہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ اپنی تقریر کے دوران آصف زرداری نےمریم نوازسےمعذرت بھی کی اورانہیں اپنی بیٹی کہا۔ آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے نہ لڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور کوئی …

مزید پڑھیں »

ملک بھرمیں5دن کاروبار،2دن چھٹی

NCOC Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےاین سی او سی نےملک بھرمیں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی اوسی اجلاس کےاعلامیے کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا۔ اعلامیےکےمطابق ملک میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی۔ ملک بھر میں سینما اورمزارات مکمل بند رہیں گے جبکہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ اعلامیے میں مزیدیہ کہاگیاکہ …

مزید پڑھیں »

مریم بی بی کس کس کی زبان کھینچیں گی۔قمرزمان

Qamar Zaman Kaira

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کےرہنما قمرزمان کائرہ نےکہاہےکہ حکومت کےلوگ روزانہ نوازشریف کےخلاف بیان بازی کرتےہیں ، مریم بی بی کس کس کی زبان کھینچیں گی۔ قمرزمان کائرہ مریم نوازکےاس بیان پرتبصرہ کررہےتھےجس میں مریم نوازنےکہاہےکہ وہ اورن لیگ کےکارکن نوازشریف کےخلاف استعمال ہونےوالی زبان کھینچ نکالیں گے۔ مریم نوازشریف نےیہ بیان لاہورمیں پارٹی کےیوتھ ونگ کےزیراہتمام کنونشن سےخطاب کرتےہوئےدیاتھا۔ مریم نوازکےاس بیان کےبعدمیڈیامیں یہ بحث چھڑگئی ہےکہ شایدانہوں نےیہ بیان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف دیاہے۔ اسی حوالےسےجب ایک اینکرقمرزمان کائرہ سےسوال پوچھاتوانہوں نےکہاکہ نوازشریف کےخلاف توروزانہ حکومت کےلوگ بیانات دیتےہیں ، مریم بی بی کس کس کی …

مزید پڑھیں »

پیپلزپارٹی9جماعتوں کےمطالبےپرغورکرے،مولانا

Maryam Molana

پیپلزپارٹی کوکہیں گےکہ وہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے، پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کرسفرکرنا ہے۔ ان خیالات کااظہارپی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےلاہورمیں مریم نوازکی رہائشگاہ پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کر سفرکرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے۔ اسےکہیں گےکہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی نیب طلبی کی جووجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا،کیا نیب اداروں کی خدمت اورترجمانی کے لیے بنا ہے؟انہوں نےاعلان کیاکہ مریم نوازکی نیب میں پیشی کے موقع …

مزید پڑھیں »

قربانیاں دینےکانہیں،حساب لینےکاوقت آگیا،مریم

Maryam Nawaz Sharif

ڈھائی سال بعدعمران خان کی یہ حالت ہوگئی ہےکہ وہ ایک ضمنی الیکشن بھی جیتنےکےقابل نہیں رہا۔۔ ان خیالات کااظہارمریم نوازنےلاہورمیں ن لیگ یوتھ ونگ کےزیراہتمام کنونشن سےخطاب کرتےہوئےکہا۔ انہوں نےکہاکہ جب نوازشریف یہ کہتاہےکہ پہلےاپناگھرٹھیک کروتواسےغداربنادیاجاتاہےلیکن جب یہی الفاظ طاقتورادارےکاسربراہ کہےتووہ محب وطن کہلاتاہے۔ انہوں نےکہاکہ حکومت کرنی سیکھنی ہےتونوازشریف سےسیکھو،جوریجکٹڈکی ٹویٹ واپس لینےکیلئےکہتاہےکیونکہ وہ عوامی وزیراعظم تھااوروہ عوام کےووٹ کی عزت بحال کرناچاہتاتھا۔ نوازشریف کوجعلی کیس بناکرنکالاتواس نےنعرہ لگایاکہ مجھےکیوں نکالا؟ آج ملک کی یہ حالت ہےکہ 22کروڑعوام پوچھ رہےہیں کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟ اپنی نیب میں پیشی کےحوالےسےکہاکہ وہ وقت گیاجب انہیں گرفتاریوں سےڈرایاجاتاتھا،میں نیب اوراس کےمالک …

مزید پڑھیں »

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

Bilawal Bhutto

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی اوران سےکراچی کےحلقےاین اے249میں ن لیگ کےامیدوارمفتاح اسماعیل کیلئےحمایت مانگی ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےجاری کئےجانےوالےاعلامیےکےمطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورشاہد خاقان عباسی نے بلاول سے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی حمایت مانگی۔ اس پر بلاول نے جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں …

مزید پڑھیں »