Home / ملک بھرمیں شادیوں سمیت تمام اجتماعات پرپابندی

ملک بھرمیں شادیوں سمیت تمام اجتماعات پرپابندی

NCOC meeting

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹریعنی این سی او سی نےکوروناکیسزمیں خطرناک اضافےکےبعدملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں سمیت ہرقسم کےمذہبی وغیرمذہبی اجتماعات اورتقریبات پرفوری طور پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔

این سی او سی کےآج ہونےوالےاجلاس کےبعدجاری اعلامیے میں بتایا گیا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیےکےمطابق جن علاقوں میں کوروناپھیل رہاہےوہاں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن لگایاجائےگااوراین سی او سی صوبوں کو کورونا پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی جس کےبعدصوبےاپنےحالات کودیکھتےہوئےپابندی لگا سکتے ہیں۔

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں،سوشل کلچرل، سیاسی، جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، 5 اپریل سے ملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر بھی پابندی ہوگی اورعائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …