انٹر نیشنل

دنیاکےبہترین اوربدترین پاسپورٹ: پاکستان کانمبر؟

Pakistani passport

ویب ڈیسک ۔۔ پاسپورٹ دنیابھرمیں ہماری پہچان سمجھاجاتاہے۔ بہت سےملک ایسےہیں کہ جن کاپاسپورٹ دیکھتےہی ہرملک کادروازہ کھل جاتاہےلیکن کچھ ملک ایسےبھی ہیں کہ جنہیں دیکھ کرامیگریشن حکام شک میں مبتلاہوجاتےہیں۔ ہینلے انڈیکس نےسال2022 کے طاقتورترین پاسپورٹس اوربدترین پاسپورٹس کی ایک فہرست جاری کردی۔ آئیےدیکھتےہیں کہ پاکستان کاپاسپورٹ کس فہرست میں اورکونسےنمبرپرہے؟ رواں سال کےسب سے طاقتورترین پاسپورٹس میںپہلے نمبر پر جاپان، دوسرے پر جرمنی،تیسرے پر فن لینڈ،چوتھے پر آسٹریا،پانچویں پر آئرلینڈ،،چھٹے پر بیلجیم ،ساتویں پر آسٹریلیا،آٹھویں پر پولینڈ،نویں پر لتھوانیااوردسویں پرایسٹونیاکاپاسپورٹ آتاہے۔ دوسری جانب 2022کےبدترین پاسپورٹس میں،ایک سوگیارہویں نمبر پر افغانستان ،ایک سودسویں پر عراق ،ایک سو نویں پر …

مزید پڑھیں »

آنگ سان سوچی کی مشکلات میں اضافہ

Ang Sang Suu Kyi sentence

ویب ڈیسک ۔۔ میانمارمیں اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی مزید چار سال کیلئےجیل بھگتیں گی ۔ عدالت نےسزاسنادی۔ آنگ سان سوچی کو پہلی بار دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ گزشتہ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں اور انہیں ایک درجن کے قریب الزامات کا سامنا ہے، جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔ آنگ سان سوچی پر الزامات اس وقت سے لگے جب فوجیوں نے بغاوت کے دن جنرل من آنگ ہلینگ کی قیادت میں فورسز کے ذریعہ ان کے گھر کی تلاشی …

مزید پڑھیں »

جہنم کادروازہ بندکیاجائے۔۔ صدرترکمانستان کاحکم

Turkmenistan's Gates of Hell

ویب ڈیسک ۔۔ ترکمانستان کے صدرنے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ 50 برس سے’جہنم کے دروازے‘نامی گڑھے میں دہکتی آگ کو بجھانے کاراستہ نکالیں۔ اے ایف پی کے مطابق یہ گڑھا 1971 میں سابق سویت یونین کے گیس ذخائر کی تلاش کے دوران ایک حادثے کی وجہ سے بنا اور اس وقت سے اس گڑھے میں لگنی والی آگ اب تک بجھائی نہیں جا سکی۔ ترکمانستان کےصدرقربان قلی بردی محمدوف نے ہفتے کو سرکاری ٹی وی پرحکام کو ہدایت کی کہ قراکم صحرا کے وسط میں پائے جانے والے گڑھے میں لگی آگ کو بجھایا جائے۔صدر قربان قلی بردی …

مزید پڑھیں »

ستاروں سےآگےکےجہانوں کی کھوج شروع

James Webb Telescope deploys sun shield

ویب ڈیسک ۔۔ ستاروں سےآگےجہاں اوربھی ہیں اورانہی جہانوں کاکھوج لگانےکیلئےدنیاکی پہلی اورطاقتورترین دوربین نےاپناکام شروع کردیاہے۔ امریکی خلائی ادارےناساکی مطابق”جیمزویب ٹیلی سکوپ”کائنات کےان گمنام گوشوں کوڈھونڈنےکی کوشش کرےگی جنہیں اس سےپہلےبھیجی گئی ہبل سپیس ٹیلی سکوپ بھی نہ دیکھ پائی۔ تقریباً 9 ارب ڈالرزکی خطیرلاگت سے بننے والی دوربین زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر کی دوری پرسورج کے گرد چکر لگائے گی۔ امریکی خلائی ادارےناساکےمطابق سورج کی شعاوں سےبچاءوکیلئےاس ٹیلی سکوپ نےکامیابی سےاپنی پانچ تہوں والی سن شیلڈکوکھول لیاہےحالانکہ اس حوالےسےماہرین کوخدشہ تھاکہ شائددوربین اپنی سن شیلڈمکمل طورپرکھولنےمیں کامیاب نہ ہوسکے۔ سن شیلڈ کا سائزایک ٹینس کورٹ جتنا ہے۔ …

مزید پڑھیں »

سعودی خواتین اب ٹیکسی چلائیں گی

Saudi women allowed to become taxi drivers

ویب ڈیسک ۔۔ گاڑی چلانے کا حق ملنے کے چار سال سے بھی کم عرصے کے بعد،سعودی خواتین کیلئےحکومت کاایک اورانقلابی اعلان۔ عرب نیوزکےمطابق سعودی خواتین سےکہاگیاہےکہ وہ اگرچاہیں توٹیکسی ڈرائیوربننےکیلئےمتعلقہ محکمےکودرخواست دے سکتی ہیں۔ اس خبر کا اعلان سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین ریاض، جدہ، جازان، عسیر، نجران، جوف، حائل اور طائف سمیت مملکت کے شہروں کے 18ڈرائیونگ اسکولوں میں سے کسی میں بھی "جنرل ٹیکسی لائسنس” کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ آرٹسٹ لطیفہ الشہوب نے عرب نیوزسےبات کرتےہوئےاس اعلان کی حمایت کی ہےاورخواتین …

مزید پڑھیں »

پروفیشنلزکیلئےایچ ٹی سی کاجادوئی کلائی ٹریکر

HTC launches Vive focus -3 wrist tracker

ویب ڈیسک ۔۔ تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی نےاپنےوائیوفوکس تھری کیلئےکلائی ٹریکرکولانچ کردیاہے۔ وائیوفوکس تھری ورچوئل رِئیلٹی ہیڈسیٹ ہےجوکہ پروفیشنلزکیلئےڈیزائن کیاگیاہے۔ اس کےساتھ کلائی ٹریکرکےتال میل کےبعداب پروفیشنلزباالخصوص کھلاڑیوں کیلئےتربیت کےدوران اپنےبازوکی پوزیشن کودرست کرنےمیں خاطرخواہ مددملےگی۔ وائرلیس وائیوکلائی ٹریکربازو کے ارد گرد گھڑی کی طرح فٹ بیٹھتا ہے، ہاتھ سے کہنی تک واقفیت اور پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے۔ کلائی ٹریکروائیوفوکس تھری کنٹرولر کی طرح کام کرتا ہے اوریہ انگلی کی پوروں سے کہنی تک زیادہ درست ٹریکنگ فراہم کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایسےیوگا،تربیت گاہوں یالوکیشن بیسڈگیمنگ کےدوران استعمال کیاجاسکتاہے۔ مثال کےطورپریوگاکےدوران اکثرآپ کی آنکھیں بندہوتی ہیں …

مزید پڑھیں »

لگاتار2عمرےکرنےکی سہولت ختم

Announcement for Umrah pilgrims

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے بیان کے مطابق آئندہ پہلے اور دوسرے عمرے کے درمیان 10 روزکا وقفہ لازمی ہے، 10 روز سے کم وقفے پراجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا جب کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ واضح رہےکہ کوروناکی نئی قسم اومی کرون کےسامنےآنےکےبعدمساجدمیں سماجی فاصلےکی پابندیوں کوایک بارپھرسےبحال کردیاگیاہے۔ کوروناکےبڑھتےکیسوں کی وجہ ہی سےحج آپریشن 2022کےآپریشن کااعلان بھی سعودی حکومت نےملتوی کردیاہے۔

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات پرگرےلسٹ کی تلوارلٹکنےلگی

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےغیرقانونی لین دین کو روکنےکیلئےکئےگئےاقدامات کےباوجودمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ جیسےمعاملات سے نمٹنے میں کوتاہیوں کےباعث متحدہ عرب امارات کیلئےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کی گرےلسٹ میں شامل ہونےکاخطرہ بڑھ گیاہے۔ واضح رہےکہ ایف اےٹی ایف ان ممالک کوگرےلسٹ میں شامل کرتاہےجن کےبارےمیں ایسےشواہدہوتےہیں کہ منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کوروکنےکیلئےان کےاقدامات ناکافی ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق یواےای کوگرےلسٹ میں شامل کرنےیانہ کرنےکےبارےمیں حتمی فیصلہ فروری میں ایف اےٹی ایف کی پیرس میں ہونےوالی میٹنگ میں کیاجائےگا۔ امریکی محکمہ خزانہ کی سابق اہلکار کیتھرین بوئرکےمطابق جب ایک ملک ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں شامل …

مزید پڑھیں »

بھارت میں مشہورمسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی

Muslim women for auction in India

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پرسینکڑوں مسلمان خواتین کی نیلامی کیلئےان کی تصاویرشیئرکی گئیں جس پران خواتین میں غصےکی لہردوڑگئی اورخواتین سےمتعلق تنظیموں نےاس حرکت پرسخت احتجاج کیاہے۔ جہرت انگیربات یہ ہےکہ نیلامی کیلئےشئیرکی جانےوالی تصاویران معزیزخواتین کی ہیں جوٹویٹرصارف ہیں اوران کےفالوورزکی تعدادہزاروں میں ہے۔بلی بائی نامی اس متنازعہ ایپ کوآن لائن سافٹ ویئرڈویلپمنٹ کی سہولت کارکمپنی گٹ ہبپرڈیزائن کیاگیاہے۔ یہ پہلی بارنہیں ہوا،اس طرح کایہ ایک سال میں دوسراواقعہ ہےکہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے مہینےمیں سلی ڈیل نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےبلی بائی …

مزید پڑھیں »

پاکستانی انجینئرسیداجمل کاامریکامیں کارنامہ

best award for Pakistani engineer in USA

ہارٹ فورڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ذہانت و قابلیت کی کوئی کمی نہیں اوراس مٹی کوذراسی نمی ملےتوایسےایسےجوہرقابل سامنےآتےہیں کہ دنیادیکھتی رہ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک جوہرقابل پاکستانی پروفیشنل، انجینئر سید اجمل حسین نے امریکہ میں گورنمنٹ آف کنیکٹیکٹ کے ایک اہم پراجیکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کیااور دیار غیر میں نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے بلکہ اہلیان پاکستان کا سربھی فخرسےبلند کر دیا۔ سٹیٹ آف کنکٹیکٹ کااٹلانٹک سٹریٹ برج اینڈ کیٹنری امپروومنٹ پراجیکٹ سٹینفورڈ 12 کروڑ ڈالر کی خطیر مالیت کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔اس پر اٹین انجینئرنگ اور …

مزید پڑھیں »