ویب ڈیسک ۔۔ تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی نےاپنےوائیوفوکس تھری کیلئےکلائی ٹریکرکولانچ کردیاہے۔ وائیوفوکس تھری ورچوئل رِئیلٹی ہیڈسیٹ ہےجوکہ پروفیشنلزکیلئےڈیزائن کیاگیاہے۔ اس کےساتھ کلائی ٹریکرکےتال میل کےبعداب پروفیشنلزباالخصوص کھلاڑیوں کیلئےتربیت کےدوران اپنےبازوکی پوزیشن کودرست کرنےمیں خاطرخواہ مددملےگی۔
وائرلیس وائیوکلائی ٹریکربازو کے ارد گرد گھڑی کی طرح فٹ بیٹھتا ہے، ہاتھ سے کہنی تک واقفیت اور پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے۔ کلائی ٹریکروائیوفوکس تھری کنٹرولر کی طرح کام کرتا ہے اوریہ انگلی کی پوروں سے کہنی تک زیادہ درست ٹریکنگ فراہم کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایسےیوگا،تربیت گاہوں یالوکیشن بیسڈگیمنگ کےدوران استعمال کیاجاسکتاہے۔ مثال کےطورپریوگاکےدوران اکثرآپ کی آنکھیں بندہوتی ہیں تواس دوران یہ ٹریکرآپ کےبازوکودرست پوزیشن پررکھنےمیں آپ کی رہنمائی کرتاہے۔
رسٹ ٹریکراپنےکنٹرولرسے85%چھوٹااور50%فیصدہلکاہے۔ اس کےساتھ جوسٹریپ ہےاسےالگ بھی کیاجاسکتاہےتاکہ بوقت ضرورت اسےصاف یاتبدیل کیاجاسکے۔ وائیوفوکس تھری کےساتھ جوڑنےکیلئےاس میں ایک وائرلیس بٹن بھی دیاگیاہے۔ اس کی یوایس بی سی چارجڈبیٹری چارگھنٹےتک مسلسل استعمال کےقابل ہے۔
کلائی ٹریکرکو2022کےاوائل میں سب سےپہلےامریکامیں لانچ کیاجائےگااوراس کی ابتدائی قیمت 129ڈالررکھی گئی ہے۔