Home / فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کےہاتھ اہم ثبوت لگ گیا

فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کےہاتھ اہم ثبوت لگ گیا

PTI foreign funding case

ویب ڈیسک ۔۔ فارن فنڈنگ کیس میں بڑی اوراہم پیشرفت ۔۔ عمران خان کی جانب سےاسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرائی گئی اہم دستاویزسامنےآگئی ۔

یہ دستاویزدراصل الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیاایک طرح کابیان حلفی یاسرٹیفکیکٹ ہے۔

سانےآنےوالےسرٹیفکیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے گئے۔ عمران خان کےدستخطوں سےجاری سرٹیفکیٹ پر 16جولائی 2009 کی تاریخ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …