ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے بیان کے مطابق آئندہ پہلے اور دوسرے عمرے کے درمیان 10 روزکا وقفہ لازمی ہے، 10 روز سے کم وقفے پراجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا جب کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
واضح رہےکہ کوروناکی نئی قسم اومی کرون کےسامنےآنےکےبعدمساجدمیں سماجی فاصلےکی پابندیوں کوایک بارپھرسےبحال کردیاگیاہے۔ کوروناکےبڑھتےکیسوں کی وجہ ہی سےحج آپریشن 2022کےآپریشن کااعلان بھی سعودی حکومت نےملتوی کردیاہے۔