Home / سرمائی اولمپکس: دنیاکاسب سےسخت بائیوببل

سرمائی اولمپکس: دنیاکاسب سےسخت بائیوببل

Beijing winter olympics bubble

ویب ڈیسک ۔۔ بیجنگ نےمنگل کےروزاپنےسرمائی اولمپک "بلبلے” کو سیل کردیا۔ عالمی وباکوروناکے بعد سے دنیا کےسب سے سخت بڑے پیمانے پر کھیلوں کےایونٹ یعنی سرمائی اولمپکس کے لیے کھیلوں کے مقامات، ٹرانسپورٹ اور عملے کوکھیلوں کیلئےتیارکیاگیاہے۔ گیمزکےاختتام تک اسی بلبلےمیں رہناہوگا۔ اب سےنہ کوئی باہروالااندرآسکےگااورنہ اندروالاباہرجاسکےگا۔

چین، جہاں کورونا وائرس 2019 کے آخر میں سامنےآیا، نےاس وبا پرزیرٹالیرنس پالیسی کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ اگلےماہ ہونےوالےسرمائی اولمپکس اور اس کے بعد ہونے والے پیرالمپکس پر وبائی امراض کے ممکنہ اثرات کوکم سےکم کیاجاسکے۔

گیمز سے متعلقہ عملے،رضاکاروں، کلینرز، باورچیوں اور کوچ ڈرائیوروں کو ہفتوں تک اس کلوزڈ لوپ میں رکھا جائے گا جس کی بیرونی دنیا تک براہ راست جسمانی رسائی نہیں ہوگی۔

توقع ہےکہ عالمی میڈیا اورتقریباً 3,000 ایتھلیٹس آنے والے ہفتوں میں چینی دارالحکومت پہنچنا شروع کر دیں گے اورچین میں لینڈنگ کےبعدوہ اس بلبل سےتبھی نکلیں گےجب وہ چین چھوڑیں گے۔

اس بائیوسکیوربلبلے میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو مکمل طور پرویکسینیٹڈہونا چاہئے یا جب وہ چین میں لینڈ کرے تو اسے 21 دن کے قرنطینہ کا سامنا کرناپڑےگااوراندرموجود ہر شخص کا روزانہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے ہر وقت چہرے کے ماسک پہنناہوگا۔

چین میں موجودغیرملکی ڈپلومیٹس کےمطابق یہ اس قدرسخت بائیوسکیورببل ہےکہ انہیں خدشہ ہےکہ وہ اندرموجوداپنےشہریوں کی ضرورت پڑنےپرمددنہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …