ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کیلئے ایک نیا فیچر تیارکیا جارہا ہےجس کی مددسےصارفین کو اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانےکی سہولت حاصل ہوجائےگی۔ واضح رہےکہ صارفین کی جانب سےآن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ واٹس ایپ کی آنےوالی اپ ڈیٹس پر نظررکھنےوالی سائٹ ’ویب ایٹ آل انفو‘نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی رائے کو مدنظررکھتے ہوئے واٹس ایپ ایک ایسے فیچرپر کام رہا ہے جس کی مددسےہمیں یہ اختیارہوگاکہ ہم جسےچاہیں گےصرف وہی واٹس ایپ پرہمیں آن لائن دیکھ سکےگا۔ یہ فیچرصارفین کومستقبل میں ریلیز ہونے والےواٹس ایپ …
مزید پڑھیں »انٹر نیشنل
امریکی اداروں کےمسلم ملازمین کیلئےبڑی خبر
ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں اورسرکاری عمارتوں میں باجماعت نمازکی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا۔ امریکی آئین کی پہلی ترمیم شہریوں کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت عظمیٰ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے عقیدے کے اظہار سے متعلق ہے۔ امریکی وفاقی ججز نے اسکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں مسلمان ملازمین کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی آئین کی پہلی …
مزید پڑھیں »امریکامیں اسقاط حمل غیرقانونی قرار،ملک بھرمیں مظاہرے
ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے50 سال پرانےقانون کوختم کرنےکےخلاف ملک گیراحتجاج۔ شہری سڑکوں پرنکل آئےاورعدالتی رولنگ کےخلاف زبردست احتجاج کیا۔ اسقاط حمل کےحق میں مظاہرہ کرنےوالےنیویارک، نیو جرسی، پنسلوانیا، میری لینڈ، مشی گن، الینوائے، وسکونسن، ٹیکساس، نیو میکسیکو اور کیلیفورنیامیں سڑکوں پر نکلےاورعدالتی رولنگ کیخلاف احتجاج ریکارڈکرایا۔ توقع کی جارہی ہےکہ ایک دوروزمیں یہ احتجاج مزید ریاستوں تک پھیل جائےگا۔ واشنگٹن میں سپریم کورٹ کےباہراحتجاجی پلےکارڈاٹھائےایک خاتون کاکہناتھاکہ کوئی مجھ سےمیرےحقوق نہیں چھین سکتا۔ ہم اس رولنگ کوواپس لئےجانےتک واپس نہیں جائیں گے۔ ہم کسی جج کواپنی آزادی چھیننےکی اجازت نہیں دینگے۔ احتجاج میں شامل …
مزید پڑھیں »امریکی صدرنےگن کنٹرول بل پردستخط کردئیے
ویب ڈیسک ۔۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روزامریکی تاریخ کےپہلے گن کنٹرول بل پر دستخط کرکےاسےقانون کی شکل دےدی،جس کےتحت مجرمانہ ریکارڈکےحامل اورذہنی مسائل کاشکارافرادکیلئےاسلحےکاحصول روک دیاگیاہے۔ یہ بل جسےبائی پارٹیزن سیفرکمیونیٹیزایکٹ 2022کانام دیاگیاہے،امریکی ایوان نمائندگان میں اسے193کےمقابلےمیں 234ووٹوں سےپاس کردیاگیا۔ امریکی سینیٹ نے جمعرات کواس بل کو 65-33 کےمارجن سےمنظورکرکےایوان نمائندگان بھجوایاتھا۔ اس بل پردستخط کرتےہوئےصدربائیڈن کاکہناتھاامیدہےاب بہت سی معصوم زندگیاں ضائع ہونےسےبچ جائیں گی۔ انہوں نےکہاکہ تواترسےہونےوالےفائرنگ کےواقعات کےبعدہم پربہت دباوتھاکہ اس حوالےسےکچھ کریں۔ امریکی میڈیا نے نئے قانون کو 30 سال کےدوران "آتشیں اسلحہ سے متعلق سب سے اہم قانون سازی” قراردے دیاہے۔ گن …
مزید پڑھیں »سعودی ولی عہدکاتاریخی دورہ ترکی
ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی جانب سےترکی کادورہ اورصدررجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کئی برسوں بعددونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کومعمول پرلانےکی کوششوں میں سےایک کوشش قراردیاجارہاہے۔ واضح رہےکہ 2018میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کےاستنبول کےسعودی سفارتخانےمیں قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاصےکشیدہ ہوگئےتھے۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اپریل میں رجب طیب اردوان نے علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک ماہ کی طویل مہم کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، ان کے دورہ سعودی عرب کے مقاصد میں استنبول میں جمال خاشقجی کے 2018 کے …
مزید پڑھیں »کیاعمربڑھنےکاعمل روکناممکن ہوگا؟
ویب ڈیسک ۔۔ کیااب بڑھتی ہوئی عمرکوکم کرناممکن ہوسکےگا؟ امریکی ریاست ہوائی میں قائم کمپنی ان دنوں اسی حوالےسےکام کررہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیاکےمطابق ایکسٹینڈڈلونگ نامی یہ کمپنی بڑھاپےکوجوانی میں تبدیل کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔ کمپنی نےدعویٰ کیاہےکہ ایپی جینوم ٹیسٹ کےنتائج ایک 68سالہ شخص کی عمرکو15سال تک کم کرکےاسے53سال دکھارہےہیں۔ کمپنی کےمطابق چھ سال سےایپی جینوم ٹیسٹ کےنتائج اس شخص کی عمرکویہی ظاہرکررہےہیں جس سےیہ پتاچلتاہےکہ عمربڑھنےکاعمل رک گیاہے۔ واضح رہےکہ دنیاکےکسی مستندادارےنےتاحال اس کمپنی کےاخذکردہ نتائج کی تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں »ایلون مسک کاخواجہ سرابیٹاباغی نکلا
ویب ڈیسک ۔۔ ایلون مسک کاایک بیٹا ٹرانس جینڈرہے،یہ بہت سےقارئین کیلئےیقیناًایک حیران کن خبرہوگی تاہم اس وقت خبریہ نہیں بلکہ خبریہ ہےکہ ایلون مسک کےٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس کی تبدیلی اوراپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنےکے لئےعدالت سےرجوع کرلیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان …
مزید پڑھیں »ایلون مسک ڈکٹیٹرنکلے،تنقیدکرنےپرملازمین کونکال دیا
ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین آدمی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کےمتعددملازمین کوکمپنی کےمالک پرکھلم کھلاتنقیدکرنےکےالزام میں فی الفورنوکری سےبرطرف کردیاگیا۔ خبرکےمطابق 15جون کواسپیس ایکس کےکچھ ملازمین نےایک کھلاخط شئیرکیاجس میں ایلون مسک کوملازمین کیلئےپریشانی کاباعث قراردیاگیاتھا۔ اسپیس ایکس کے صدراور چیف آپریٹنگ آفیسر گیوین شاٹ ویل نےملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی ہے۔ شاٹ ویل نےاس حوالےسےکی گئی ای میل میں لکھاکہ ملازمین نےاپنےخط کےذریعےدوسرےملازمین کوڈرایا،دھمکایااوران پراس کام کیلئےدباوڈالاجس سےوہ متفق نہیں تھے۔ شاٹ ویل نے لکھا کہ ہمارےپاس کرنےکوبہت کام ہےاوراس قسم کی سرگرمیوں کی کمپنی کوضرورت نہیں۔ اسپیس ایکس میں ملازمین کی برطرفیوں پرایلون مسک کوسوشل میڈیاپرسخت …
مزید پڑھیں »ٹک ٹاک کانیافیچر ۔۔ حقائق سامنےآگئے
ویب ڈیسک ۔۔ ٹک ٹاک اپنے صارفین کوبہت اہمیت دیتاہےاوراسی لئےوہ ان کیلئےبہترین سےبہترین فیچرزمتعارف کرانےپربہت زیادہ فوکس کرتاہے۔ اس حوالےٹک ٹاک صارفین کیلئےاچھی خبرہےکہ ان کی سہولت کیلئےایک نئےفیچرپرکام کیاجارہاہےجس سےٹک ٹاکرزکواپنےفالوورزکےقریب آنےکاموقع ملےگا۔ ٹک ٹاک جس نئے ٹول کاتجربہ کررہاہےوہ ٹک ٹاکرزکویہ دیکھنے کی سہولت دےگاکہ ان کےفالوورزمیں سے کس کس نے ان کی ویڈیوزدیکھی ہیں۔ دوسری طرف جن لوگوں کوآپ فالوکرتے ہیں، وہ یہ جان سکیں گے کہ آپ نے ان کی پوسٹس دیکھی ہیں۔ ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق، نیا فنکشن وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت یہ فیچرصارفین …
مزید پڑھیں »بھارتی مسلمانوں کےگھرمسمار
ویب ڈیسک ۔۔ بھارتیہ جنتہ پارٹی یعنی بی جےپی کےرہنماءوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کےخلاف بھارت بھرمیں مسلمان سراپااحتجاج ہیں لیکن مودی سرکارکی ڈھٹائی اوربےشرمی کاعالم یہ ہےکہ اپنےگستاخ اوربدزبان رہنماءوں کولگام دینےکی بجائےالٹامسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے۔ رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنےوالےبی جےپی رہنماءوں کےخلاف احتجاج کرنےوالےمسلمانوں کوسبق سکھانےکیلئےمودی سرکارنےنمایاں مسلمان رہنماءوں کےگھرگراناشروع کردئیےہیں۔ الہ آبادکےرہنےوالےویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکن جاوید محمد کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمارکردیاگیا۔ بزرگ سیاسی رہنمااورشوگرکےمریض جاویدمحمدپرالزام ہےکہ انہوں نےمسلمانوں کواحتجاج کیلئےاکسایا۔ جاوید محمد کی چھوٹی بیٹی سومیا فاطمہ نےبتایا …
مزید پڑھیں »