Home / ایلون مسک ڈکٹیٹرنکلے،تنقیدکرنےپرملازمین کونکال دیا

ایلون مسک ڈکٹیٹرنکلے،تنقیدکرنےپرملازمین کونکال دیا

SpaceX employees fired

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین آدمی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کےمتعددملازمین کوکمپنی کےمالک پرکھلم کھلاتنقیدکرنےکےالزام میں فی الفورنوکری سےبرطرف کردیاگیا۔

خبرکےمطابق 15جون کواسپیس ایکس کےکچھ ملازمین نےایک کھلاخط شئیرکیاجس میں ایلون مسک کوملازمین کیلئےپریشانی کاباعث قراردیاگیاتھا۔

اسپیس ایکس کے صدراور چیف آپریٹنگ آفیسر گیوین شاٹ ویل نےملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی ہے۔ شاٹ ویل نےاس حوالےسےکی گئی ای میل میں لکھاکہ ملازمین نےاپنےخط کےذریعےدوسرےملازمین کوڈرایا،دھمکایااوران پراس کام کیلئےدباوڈالاجس سےوہ متفق نہیں تھے۔ شاٹ ویل نے لکھا کہ ہمارےپاس کرنےکوبہت کام ہےاوراس قسم کی سرگرمیوں کی کمپنی کوضرورت نہیں۔

اسپیس ایکس میں ملازمین کی برطرفیوں پرایلون مسک کوسوشل میڈیاپرسخت تنقیدکاسامناہے۔ لوگوں کاکہناہےکہ وہ شخص جودن رات آزادی اظہاررائےکی بات کرتاہے،اپنی کمپنی میں اس اصول پرعمل کیوں نہیں کرتا؟

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …