مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 5:24 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / امریکامیں اسقاط حمل غیرقانونی قرار،ملک بھرمیں مظاہرے

امریکامیں اسقاط حمل غیرقانونی قرار،ملک بھرمیں مظاہرے

abortion illegal in US

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے50 سال پرانےقانون کوختم کرنےکےخلاف ملک گیراحتجاج۔ شہری سڑکوں پرنکل آئےاورعدالتی رولنگ کےخلاف زبردست احتجاج کیا۔

اسقاط حمل کےحق میں مظاہرہ کرنےوالےنیویارک، نیو جرسی، پنسلوانیا، میری لینڈ، مشی گن، الینوائے، وسکونسن، ٹیکساس، نیو میکسیکو اور کیلیفورنیامیں سڑکوں پر نکلےاورعدالتی رولنگ کیخلاف احتجاج ریکارڈکرایا۔ توقع کی جارہی ہےکہ ایک دوروزمیں یہ احتجاج مزید ریاستوں تک پھیل جائےگا۔

واشنگٹن میں سپریم کورٹ کےباہراحتجاجی پلےکارڈاٹھائےایک خاتون کاکہناتھاکہ کوئی مجھ سےمیرےحقوق نہیں چھین سکتا۔ ہم اس رولنگ کوواپس لئےجانےتک واپس نہیں جائیں گے۔ ہم کسی جج کواپنی آزادی چھیننےکی اجازت نہیں دینگے۔ احتجاج میں شامل افرادنےعدالت عظمیٰ کی رولنگ کوزلزلہ انگیزقراردیاجس نےملک کوہلاکررکھ دیاہے۔

اسقاط حمل کےحق میں سب سےبڑےمظاہرےشکاگومیں کئےگئے،جن میں شرکاکاکہناتھاکہ وہ عدالتی حکم کونہ اب مانتےہیں اورنہ کبھی مانیں گے۔ امیدہےایک روزہمیں بھی وہی حقوق حاصل ہونگےجواسلحہ رکھنےوالوں کوحاصل ہیں۔

دوسری جانب نیویارک اورواشنگٹن میں اسقاط حمل کی حمایت میں بھی کچھ چھوٹےجلوس نکالےگئےجس میں شامل افرادنےعدالتی حکم کی مکمل تائیدکی

یہ بھی چیک کریں

Umrah Applications

عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ عمرہ پرجانےکےخواہشمند افرادکیلئےخوشخبری ہے۔ سعودی عرب نے حج کی تکمیل کے بعد …