Home / ٹک ٹاک کانیافیچر ۔۔ حقائق سامنےآگئے

ٹک ٹاک کانیافیچر ۔۔ حقائق سامنےآگئے

Tik Tok new feature

ویب ڈیسک ۔۔ ٹک ٹاک اپنے صارفین کوبہت اہمیت دیتاہےاوراسی لئےوہ ان کیلئےبہترین سےبہترین فیچرزمتعارف کرانےپربہت زیادہ فوکس کرتاہے۔

اس حوالےٹک ٹاک صارفین کیلئےاچھی خبرہےکہ ان کی سہولت کیلئےایک نئےفیچرپرکام کیاجارہاہےجس سےٹک ٹاکرزکواپنےفالوورزکےقریب آنےکاموقع ملےگا۔

ٹک ٹاک جس نئے ٹول کاتجربہ کررہاہےوہ ٹک ٹاکرزکویہ دیکھنے کی سہولت دےگاکہ ان کےفالوورزمیں سے کس کس نے ان کی ویڈیوزدیکھی ہیں۔ دوسری طرف جن لوگوں کوآپ فالوکرتے ہیں، وہ یہ جان سکیں گے کہ آپ نے ان کی پوسٹس دیکھی ہیں۔

ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق، نیا فنکشن وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت یہ فیچرصارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ شئیرکرکےاس کاتجربہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ماہر میٹ ناوارا نے سب سے پہلے اس نئے فیچر کو دیکھااوراس کے اسکرین شاٹس آن لائن پوسٹ کیے۔ اس فیچر کو "پوسٹ ویو ہسٹری” سے تعبیرکیاگیاہے۔

آپ کسی بھی وقت سیٹنگزکے مینو سےاس فیچرکو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …