ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف موبائل فون سیلولرکمپنی یوفون نے4جی نےکلاؤڈ کمیونی کیشن پلیٹ فارم،ای اوشن(ای.اوشن) کےتعاون سےجدید واٹس ایپ چیٹ باٹ کااجراکیاہے۔اس چیٹ بوٹ کےذریعےکمپنی کےکروڑوں صارفین کےساتھ روابط کو مستحکم کیاجائےگا۔
اس ہائی پاورڈواٹس ایپ چیٹ بوٹ کےآغازکےساتھ صارفین کو اردو یا انگریزی میں اپنی ترجیحی زبان کا مینو منتخب کرنے کی سہولت ملتی ہے، جس سے ان کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات کی وسیع رینج تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔
پوسٹ پیڈ بل کی ادائیگیوں کے انتظام سے لے کر، نئی یوفون سمزکی درخواست کرنے، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ کرنے، بیلنس کی تجدید، سپر کارڈز، انٹرنیٹ بنڈلز اور وی اے ایس بنڈلز کو سبسکرائب کرنے، اکاؤنٹ کی صورتحال کی نگرانی، کسٹمر سپورٹ تک رسائی، ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور سبسکرائب کرنے سے لے کررومنگ بنڈلزتک سب اس سروس میں کورکردیاگیاہے۔
صارفین اب 03311333100 پر واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیج کر فوری طور پر مختلف ٹیلی کام خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔