Home / کینیڈاجانےکانادرموقع آنےوالاہے۔۔

کینیڈاجانےکانادرموقع آنےوالاہے۔۔

Canada launches EMPP for immigration

ویب ڈیسک ۔۔ اگرآپ بہترمستقبل کیلئےقانونی طورپرکینیڈاجانےکےخواہشمندہیں تویہ خبرآپ کےدلچسپی کاباعث ہوسکتی ہے۔

کینیڈین وزیربرائےامیگریشن،مہاجرین اورشہریت نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈااکنامک موبلٹی پاتھ ویزپائلٹ (ای ایم پی پی) کےتحت غیرملکیوں کی امیگریشن کاایک نیا پروگرام شروع کرنےجارہاہےجس میں آجروں کوہنرمند مہاجرین اوردیگرافراد کی خدمات حاصل کرنےمیں مدد مل سکےگی۔

شان فریزرنےٹورنٹو میں بات کرتےہوئےکہا کہ کینیڈا ہنرمند پناہ گزینوں اورنئے آنے والوں کو اپنے کیریئراورملک میں اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نےمزیدبتایاکہ کینیڈاکی حکومت امیگریشن کےنئےاورجدیدپیمانےشروع کرنےپریقین رکھتی ہےتاکہ دنیابھرسےقابل اورہنرمندباصلاحیت افرادکوکینیڈامیں نئی اوربہترزندگی شروع کرنےکاموقع دیاجاسکے۔

ای ایم پی پی کیا ہے؟
کینیڈا کا ای ایم پی پی ہنرمند پناہ گزینوں اوردیگر اہل افراد کو کینیڈین آجروں کے ساتھ جوڑتا ہے جنہیں کلیدی پیشوں میں کام کرنےوالوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کنکشن کینیڈا کوکمزورلوگوں کوخوش آمدید کہنےکےعلاوہ کینیڈا کےآجروں کوغیراستعمال شدہ ہنرمند وسائل سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

امیگریشن کےحصول کایہ نیاپروگرام اس موسم گرما میں شروع ہوگاجس کےتحت کمپنیاں اپنےلئےہنرمند پیشہ ورافرادکوتلاش کرکےجاب آفرکریں گی۔ان ہنرمندافرادمیں نرسنگ کےشعبےسےوابستہ لوگ، پرسنل سپورٹ ورکرز، طویل مدتی نگہداشت کے معاونین، سافٹ ویئرانجینئرز، ویب ڈیزائنرز،مکینیکل اورالیکٹریکل انجینئرز،ٹیکنیشنز،اساتذہ،سیاحت اورمہمان نوازی سےوابستہ افراد،ٹرک اورڈیلیوری سروس کے ڈرائیورشامل ہیں۔

کینیڈاکی حکومت کاکہناہےای ایم پی پی کی تفصیلات جلد ہی آن لائن دستیاب ہوں گی۔ کینیڈین حکام کےمطابق اس پروگرام کےتحت ان لوگوں کیلئےامیگریشن قوانین میں لچک ضرورہوگی کہ جنہیں بین الاقوامی پروٹیکشن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …