ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانیوں کیلئےیہ خبریقیناًحیران کن ہوگی کہ ڈیجیٹل بینکنگ میں شاندارکامیابیوں کےبعداسٹیٹ بینک مستقبل میں بٹ کوائن کی طرزپرپاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنےجا رہا ہے۔
یہاں یہ بات بہرحال پیش نظررہےکہ ڈیجیٹل کرنسی کااجراء کوئی آسان بات نہیں کیونکہ اس کیلئےسخت شرائط وضوابط پرکاربندرہناہوگا۔ اسی لئےیہ کہناغلط نہ ہوگاکہ بٹ کوائن جیسی کرنسی کی لانچنگ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم شمارہو گا۔
ڈیجیٹل کرنسی پاکستان کی ہارڈکرنسی کوبہت طریقوں سےمتاثرکرےگی،جیسےکہ مالی معاملات کی لاگت کو کم کرنااورمعاشرے میں سرمائےکے بہاؤ کو تبدیل کرناوغیرہ ۔
اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل فنانشل سروسز گروپ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شوکت بزنجوکےمطابق پاکستانی ڈیجیٹل کرنسی کیلئےفنانسل ایکسپرٹس اوراداروں سےمسلسل مشاورت کی جارہی ہے۔
سٹیٹ بنک حکام کے مطابق، پاکستان میں پہلے سے ہی چار لائیو کمرشل الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن ہیں ، جن میں نیا پاک، فنجا، سی ایم پی ای سی سی اور صدا ٹیک پاکستان شامل ہیں، جن کے پاس 2 ارب روپے کاقابل بھروسہ ای منی بیلنس ہے۔ یہ سب ملکر1.6 ملین ای منی والٹس کا انتظام کرتے ہیں۔