Home / اب کارکی مرمت کوئی مسئلہ نہیں

اب کارکی مرمت کوئی مسئلہ نہیں

car repair service

ویب ڈیسک ۔۔ کارمالکان ، آٹوورکشاپس اورآٹوپارٹس کوآپس میں جوڑنےوالی سٹارٹ اپ "اوکےکر”نےسیڈفنڈنگ کی مدمیں 7لاکھ ڈالرجمع کرلئےہیں۔

ڈان نیوزمیں شائع خبرکےمطابق کمپنی کاکہناہےکہ وہ اس سیڈمنی کےساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ وہ "اوکےکر”کوملک میں پہلی آٹوموٹو ایمرجنسی سروس بنانا چاہتی ہے۔

خبرکےمطابق اس اسٹارٹ اپ کو متعدد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے جن میں اوربٹ اسٹارٹ اپ،برطانیہ بیسڈ کر8 کیپٹل ،فرم وینچر (فیملی آفس) اور صبر کیپٹل کے ساتھ ساتھ کئی مقامی اور بین الاقوامی اینجل سرمایہ کار شامل ہیں۔

اوکےکرکی بانی ٹیم کو کریم، دراز اور فائنڈ مائی ایڈونچر سمیت اسٹارٹ اپس کی تعمیر اور اسکیلنگ کا مضبوط تجربہ ہے۔

کمپنی کا مشن 500,000 ورکشاپس اورفاضل پرزہ جات فروشوں کی مدد کرنا ہے جو ہنر مند تکنیکی ماہرین کے ذریعےاپناکام کرتےہیں لیکن جنہیں اپنے کام کوڈیجیٹلائزکرنےکیلئےایک ماہرپلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

اس کےعلاوہ کمپنی چاہتی ہےکہ وہ کارمالکان کوایسی سہولت فراہم کریں کہ وہ گھنٹوں ورکشاپوں میں بیٹھنےکی بجائےپرسکون ہوکرگھربیٹھیں اورکمپنی گاڑی ٹھیک کرکےمالک تک پہنچادے۔

کمپنی کےمطابق وہ نہ صرف اس کام کےذریعےورکشاپس کی آمدنی میں اضافےکی خواہش رکھتی ہےبلکہ وہ چاہتی ہےکہ کارمالکان کوان کی مرضی کی جگہ پران کےاطمینان کےمطابق سروس فراہم کی جائے۔

کمپنی کاکہناہےکہ صارفین ان کی موبائل ایپ ڈاون لوڈکرکےمطلوبہ خدمات تک رسائی حاصل کرسکتےہیں۔ شروعات میں اوکےکرکی خدمات کراچی والوں کیلئےمیسرہیں لیکن کمپنی کےمطابق جلدہی خدمات کادائرہ کراچی سےخنجراب تک وسیع کردیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …