Home / پرویزالہیٰ کی رہائی اورپھرگرفتاری

پرویزالہیٰ کی رہائی اورپھرگرفتاری

ch pervaiz elahi arrested

ویب ڈیسک ۔۔ مرکزی صدرتحریک انصاف چودھری پرویزالہیٰ کو رہائی کاپروانہ توملالیکن رہائی نہ ملی ۔

لاہورکی مقامی عدالت نےترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےکیس میں پرویزالہیٰ کومقدمےسےڈسچارج کرنےکاحکم سنایالیکن اینٹی کرپشن کےاہلکاروں نےانہیں گوجرانوالہ میں درج ایک اورمقدمےمیں انہیں دھرلیا۔

چودھری پرویزالہیٰ کوگزشتہ روزلاہورمیں ان کی رہائش گاہ کےباہرسےپولیس نےاس وقت اچانک گرفتارکیاجب وہ مبینہ طورپرگلگت بلتستان فرارکی کوشش کررہےتھے۔

اینٹی کرپشن نےانہیں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طورپرکرپشن اورکک بیکس کےالزامات پرحراست میں لیااورآج انہیں لاہورکی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈکیلئےپیش کیاگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کیااورکچھ دیربعدپرویزالہیٰ کی بریت کافیصلہ سنایااورکہاکہ پرویزالہیٰ کےخلاف کرپشن کےٹھوس شواہدموجودنہیں۔ عدالتی فیصلےکےمطابق پرویز الہٰی کسی اورمقدمےمیں مطلوب نہیں توفوری رہاکردیاجائے۔

اینٹی کرپشن حکام نےپرویزالہیٰ کی بریت کےفیصلےکوچیلنج کرنےکااعلان کیاہے۔ دوسری جانب چودھری پرویزالہٰی کی اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کےمقدمے میں گرفتاری ڈال کرانہیں پھرگرفتارکرلیاگیاہے۔انہیں ممکنہ طورپرہفتہ کےروزگوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈکیلئےپیش کیاجائےگا۔

پرویزالہیٰ کی کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو

کمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی بات چیت کےدوران پرویزالہیٰ نےکہاکہ وہ بےگناہ ہیں، انہیں اپنی عدالتوں پرمکمل اعتمادہے۔ انہیں نےمزیدکہاکہ وہ ہمیشہ سےپاک فوج کےحامی رہےہیں۔ انہوں نےواضح کیاکہ وہ کسی صورت پریس کانفرنس نہیں کرینگے۔ تحریک انصاف والےحق پرہیں اس لئےکارکنوں سےکہتاہوں کہ تگڑےرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …