ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری میں یوں توشادی ہونااورپھرجلدہی طلاق ہوجانااب کوئی بہت زیادہ اچنبھےکی بات نہیں رہی لیکن پھربھی کچھ لوگ ایسےہیں کہ جب ان کےبارےمیں ایساکچھ سننےکوملےتویقین کرنےکودل نہیں چاہتا۔
نوےکی دہائی میں پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ ثنابھی انہی لوگوں میں شامل ہیں کہ جن کی طلاق کی خبرنےسب کوہلاکررکھ دیاتھا۔ ایسااس لئےہےکیونکہ ثنانےفخرسےاس وقت شادی کی جب وہ اپنےکیرئیرکےعروج پرتھیں اوراپنےشوہرکےساتھ ایک خوشگوارزندگی گزاررہی تھیں۔
ثنافخرنےاپنی طلاق کی خبرانسٹاگرام پرشئیرکی توپڑھنےکویقین نہیں آیاکہ ایسابھی ہوسکتاہےکیونکہ جوڑےکےدرمیان کبھی لڑائی جھگڑےکی کوئی خبرسامنےنہیں آئی۔ تاہم طلاق کی خبرپوسٹ کرنےکےبعدثنانےمداحوں سےشئیرکیاکہ ان کی فخرکی شادی میں سب ٹھیک نہیں تھا۔ ثناکےمطابق اس نےاپنےبچوں کی خاطردرست فیصلہ کیا۔
دنیانیوزکےمطابق ثنااورفخرکےدرمیان طلاق قانونی طورپرہوچکی ہےکیونکہ صلح کیلئےدی گئی مدت میں بھی دونوں نےطلاق فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ لاہورکی کینٹ یونین کونسل نےطلاق کوکنفرم کرتےہوئےڈگری جاری کردی ہے۔
طلاق کےبعدثنااپنےبچوں کےساتھ چھٹیاں گزارنےمیں مصروف ہیں۔