Home / کریڈٹ کارڈسےخریداری ۔۔ جیب پرنہیں بھاری

کریڈٹ کارڈسےخریداری ۔۔ جیب پرنہیں بھاری

credot car payments

ویب ڈیسک ۔۔ بیرون ملک کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئےحکومت کااچھافیصلہ۔ فیصلےکےمطابق اگر آپ بیرون ملک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں تو آپ کو ادائیگی اوپن مارکیٹ کی بجائے،ڈالر کے انٹر بینک ریٹ کے مطابق کرنی ہو گی۔

واضح رہےکہ اس سےپہلےکریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوتی تھیں لیکن اب آن لائن کی گئی خریداری پر بھی ادائیگی انٹر بینک ریٹ پر ہی ہو گی جوکہ صارفین کیلئےبہت بڑی سہولت ہے۔

یادرہےکہ یہ سہولت ہمیشہ کیلئےنہیں بلکہ اسٹیٹ بینک نےکریڈٹ کارڈ کےذریعےادائیگی کیلئےصارفین کو31 جولائی 2023 تک اجازت دے دی ہے۔ انٹر بینک میں آج امریکی ڈالرکی قدر 285روپے35 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 311 روپےہے۔

فنانشل ایکسپرٹس کےمطابق اس اقدام سےاوپن مارکیٹ میں ڈالرکی شرح میں کمی ہوگی جس سے بینکنگ چینل کےذریعے ترسیلات زرمیں اضافےکاامکان ہے۔

حکومت کےاس اقدام کے بعد بینکنگ سسٹم سے ڈالر کا اخراج بڑھ جائےگا جو اسٹیٹ بینک یا حکومت کو درکار نہیں۔ اسی لئے تازہ ترین اقدام صرف دو ماہ کے لیے لاگوکیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …