Home / ہواوےپی 60فون،جلدآرہاہے

ہواوےپی 60فون،جلدآرہاہے

huwaei p60

ویب ڈیسک ۔۔ ہواوےکےچاہنےوالےذرااپنےدلوں کوتھام لیں کیونکہ کمپنی ان دنوں اپنےپی 60 سیریز کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس حوالےسےکچھ اس قسم کی افواہیں مارکیٹ میں گردش کررہی ہیں کہ کمپنی فری بڈزپرو2+ ٹی ڈبلیوایس ایئربڈزکےساتھ بارسلونا ایم ڈبلیوسی2023ایونٹ میں اس فون کو نمائش کیلئےپیش کرسکتی ہے۔

پی 60لائن اپ میں ہارڈوئیراوردیگرخصوصیات میں بہت زیادہ اپ ڈیٹس اوربہتری کی توقع ہے۔

ویبوپرمختلف ذرائع سےمتعدد پوسٹس کےذریعےہواوےپی 60فون کےبارےمیں کچھ اطلاعات ملی ہیں۔ ایک ٹپسٹر کا دعویٰ ہے کہ ہواوے نےپی 60 سیریز کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں اس کے کیمرہ ماڈیول کی اپ ڈیٹس اورچمڑے کے بیک پینل جیسی باتیں شامل ہے۔

ہواوےاعلیٰ درجے کے کیمرے تیار کرنے کے لیے شہرت رکھتا ہےاور پی60 سیریز سے اس معیارمیں مزیدبہتری آنےکی توقع ہے۔ افواہوں سے پتہ چلاہے کہ پی60 سیریز میں ایک ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، جس میں ایک پرائمری شوٹر، ایک وائڈ اینگل لینس، اور ٹیلی فوٹو لینس شامل ہیں، لیکن ان کے امیج سینسرزاورکنفیگریشنز کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں۔

یہاں یہ بات واضح کرناضروری ہےکہ پی60 سیریزکے حوالے سے تمام معلومات اس وقت خالصتاً قیاس آرائیاں اورافواہیں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ابھی تک کسی باضابطہ لانچ کاتاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …