ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان سیاسی دہشت گردکاروپ دھارچکےہیں،ان کی پوری کوشش ہےکہ ملک خدانخواستہ ڈیفالٹ کرجائےتاکہ وہ اپناایجنڈاپوراکرسکیں۔
ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکراچی میں نیوزکانفرنس کرتےہوئےکیا۔ راناثنااللہ نےکہاکہ عمران خان نےپاکستان کومعاشی عدم استحکام سےدوچارکرنےکیلئےشوکت ترین جیسےسیدھےآدمی کوبہکایااوران سےایسی گھٹیاسےبھی بری حرکت کروائی جس سےپاکستان کاسخت نقصان ہوسکتاتھا۔
انہوں نےکہاکہ شوکت ترین کے خلاف آڈیولیک کی انکوائری مکمل ہو گئی ہے اورحکومت نے ایف آئی اےکوشوکت ترین کوگرفتارکرنے کی اجازت دےدی ہے۔ شوکت ترین کوایسی حرکت کی سزاملنی چاہیےتاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کامزیدکہناتھاکہ ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آسکتاہے۔عمران نیازی کی چوریاں پکڑی گئی ہیں، ثبوت بھی موجود ہیں ،بہت جلد عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔
رانا ثنا اللہ کےمطابق عمران خان قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اس لیے چاہتا ہے تاکہ اُس کے خلاف جاری کیسز کی تحقیقات رُک جائیں اورمقدمات دب جائیں۔
عمران خان پرتنقیدکےنشتربرساتےہوئےراناثنااللہ کا کہنا تھاعمران خان فراڈ کر کے اپنی ٹانگ پر پٹی لگا کر بیٹھا ہے حالانکہ اتنی دیر میں توسچ مچ کا فریکچربھی ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس کو چھرا لگا ہےاور وہ ٹھیک ہونےکانام نہیں لےرہا۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے اس کی بکواس ہے جو وہ بغیر سوچے سمجھے کرتا ہے۔