Home / شہبازشریف باجوہ کےفیورٹ تھے،عمران خان

شہبازشریف باجوہ کےفیورٹ تھے،عمران خان

Imran Khan possible arrest

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کانیاالزام ۔ کہتےہیں شہبازشریف سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کا فیورٹ تھا۔ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ انھوں نے پہلے ہی کر لیا تھا۔میری حکومت گرانے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

قوم سےخطاب میں عمران خان کاکہناتھاجہاں طاقت آرمی چیف کےپاس اورذمہ داری وزیراعظم کےپاس ہو،وہاں نظام نہیں چل سکتا۔ طاقت کے توازن کا اہم اصول یہ ہے کہ منتخب حکومت کے پاس بھی اختیار ہونا چاہیے۔ ساری طاقت ایک آدمی کےپاس آجائےتوخرابیاں پیداہوتی ہیں۔

عمران خان نےدعویٰ کیاکہ رجیم چینج کی سازش جنرل باجوہ نےکی۔ تاہم نئےآرمی چیف نے محسوس کیا کہ رجیم چینج کا تجربہ غلط ثابت ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں جنرل باجوہ سپرکنگ تھے،سارے فیصلے وہی کرتے۔ جنرل (ر) باجوہ نے اعتراف کیا کہ امریکامجھ سےخوش نہیں تھا۔ جنرل باجوہ نے سارے اچھے فیصلوں کا کریڈٹ خود لیا اور خرابی مجھ پرڈال دی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …